چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 1, 2026 2:59 صبح

جہلم// نمونیا کی بیماری کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ۔تقریب کے مہمان خصوصی جنرل اظہر محمود

جہلم// پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق ۔گزشتہ رات جہلم کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔یہ تقریب پاکستان اکیڈمی اف فیملی فزیشن ڈاکٹرز کون کے زیر اہتمام تھی اس تقریب کے صدارت ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کی یہ تقریب نمونیا کے حوالے سے منعقد کی گئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی جنرل اظہر محمود کیانی تھے ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے تقریب میں شریک شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھانسی ہو یا کھانسی کے ساتھ بلغم ہو اور سانس چڑھتا ہو اس کو نمونیا کہتے ہیں اس میں ضروری ہے کہ مریض اپنے ایکسرے اور ادویات کا ضرور استعمال کرے۔اس تقریب میں ڈاکٹرز و فی میل ڈاکٹرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔جنرل اظہر محمود کیانی نے اپنے خطاب میں کیتھ لیب کے بارے میں روشنی ڈالی اور پنجاب میں ہیلتھ کے پروجیکٹس کے بارے میں بھی بریفنگ دی ۔اس تقریب میں ڈاکٹر عبدالماجد چائلڈ سپیشلسٹ ۔۔۔اس تقریب میں ڈاکٹر عمران ضمیر۔۔۔ڈاکٹر زاہد سرور ہاشمی۔۔۔۔ڈاکٹر صبا بشیر۔۔۔۔۔ڈاکٹر نصیر احمد۔۔۔۔ڈاکٹر ارشاد تنیو۔۔۔۔۔ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ نے شرکت کی ڈاکٹر ساجد علی ڈوگا نے پی ایم اے کی طرف سے جنرل اظہر کیانی کو شیلڈ پیش کی اور تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں