چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 10:18 صبح
تازہ ترین خبریں

دینہ:جماعت اسلامی دینہ کے زیرِ اہتمام نجی میرج ہال میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ۔ بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت ۔ ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت ۔امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چودھری،امیر جماعت اسلامی دینہ شہر مظاہر الاسلام کا بھی خطاب و شرکت

دینہ(رپورٹ:ادریس چودھری)جماعت اسلامی دینہ کے زیرِ اہتمام نجی میرج ہال میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ۔ بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت ۔ ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات حسب سابق جماعت اسلامی دینہ نے نجی میرج ہال میں ایک شاندار ، پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ۔ جس میں تحصیل دینہ سے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی تھے۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ دلشاد قمر نے سر انجام دیئے ۔ تقریب کا آغاز حافظ ظفر اقبال نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جب کہ میر مجاہد حسین اور سید شاہد اکرام نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چودھری نے کہا رمضان المبارک خوشیوں ، برکتوں اور عبادات کا مہینہ ھوتا ھے۔ رمضان المبارک کے بعد عید اللہ تعالیٰ کا خصوصی تحفہ اور انعام ھوتا ھے۔ پاکستان بھی رمضان المبارک میں آزاد ھوا ۔ جو تا قیامت قائم رہے گا ۔بدقسمتی سے یہاں ابھی تک اردو کی جگہ انگریزی زبان بطور سرکاری زبان استعمال کی جا رہی ہے ۔ جس پر افسوس ھی کیا جا سکتا ھے ۔ ہمیں چاہیئے کہ رمضان المبارک کے بعد بھی 11 ماہ رمضان کی طرح گزاریں۔ قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھیں۔ اور اس پر عمل کریں ۔عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اس وقت پورا عالم اسلام ایک آزمائش سے گزر رہا ھے۔ ایران کی جنگ پھیل رہی ہے ۔ اس موقع پر ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ھو گا۔ فرقہ واریت سے بچنا ھو گا ۔ امریکہ سنی شیعہ کو نہیں دیکھتا اس کے حملوں کی زد میں سب آ رھے ھیں۔ ایران کی ٹاپ لیڈر شب شہید ہو چکی ہے۔مگر ایران کی بے مثال جرات و بہادری کے سامنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریت کی دیوار ثابت ھو رھا ھے۔ افغانستان میں روس کو شکست ھوئی تھی۔ افعانستان روس کا قبرستان بن گیا تھا۔اب باری امریکہ اور اسرائیل کی ہے۔ امریکہ اس وقت ڈھلوان پر کھڑا ھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بری طرح پھنس چکا ہے۔ 80 لاکھ لوگوں نے امریکہ میں اس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی اس جنگ کے بارے میں پالیسی کی حمایت کرتے ہیں ۔ اس نے اسلامی ممالک کو آپس میں جوڑ کر رکھا ہے ۔ ان شاءاللہ اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کو عبرتناک شکست ھو گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان صورت حال پر گہری نظر رکھے ھوئے ھیں ۔ جماعت اسلامی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ عید ملن پارٹی سے امیر جماعت اسلامی دینہ شہر مظاہر الاسلام نےبھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی