چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 12:57 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم غریب لوگوں کے لیے وبال جان بن گئی ایفل ٹاور کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والے اب غریبوں کو سیوریج کے گندے پانی سے وبائی امراض میں مبتلا کرنے لگے

جہلم (نعیم احمد بھٹی) سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم غریب لوگوں کے لیے وبال جان بن گئی ایفل ٹاور کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والے اب غریبوں کو سیوریج کے گندے پانی سے وبائی امراض میں مبتلا کرنے لگے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم کا سیوریج سسٹم کا نظام غریب علاقوں میں چھوڑ دیا گیا کشمیر کالونی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں کئی لوگوں کی دیواریں بھی گرنے لگیں ضلعی انتظامیہ بھی خاموش بااثر سوسائٹی کے مالکان قانون بھی اپنے ہاتھوں میں لینے لگے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق سٹی ہاؤسنگ اسکیم ایفل ٹاور کے نام پر کروڑوں کی فائلز فروخت کرنے کے بعد کئی شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکے لیکن انتظامیہ سمیت کوئی بھی محکمہ اور کوئی بھی ادارہ اس کے خلاف کوئی کاروائی نہ کر سکا اب نیا کھیل کھیلا گیا سیوریج سسٹم کا تعفن زدہ پانی کشمیر کالونی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں چھوڑ دیا گیا تعفن زدہ پانی نہ صرف اہل علاقہ کے لوگوں کی زندگی کے لیے خطرے کا باعث بن گیا بلکہ کئی مکانوں کی دیواریں بھی ہلا گیا اہل علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی ہے جو ان بااثر افراد کو لگام ڈال سکے کیا یہ سوسائٹی صرف مار دھاڑ اور غریبوں کو تنگ کرنے کے لیے بنائی گئی تھی ضلعی انتظامیہ کو کئی بار کہہ چکے لیکن اس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا اہل علاقہ کے لوگوں نے مزید کہا کہ اس تعفن زدہ پانی سے ہمارے بچے بھی کئی امراض میں مبتلا ہونے لگے مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہوچکی اہل علاقہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کا سیوریج سسٹم کا جو پانی ہمارے علاقوں میں آ رہا ہے اس کو بند کروایا جائے اور ہمیں اور ہمارے بچوں کو وبائی امراض میں مبتلا ہونے سے بچایا جائے

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی