چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 1, 2026 11:26 شام

پنڈدادنخان ( راشد خان سے) کھیوڑہ تا پنڈدادنخان زیر تعمیر پلوں پر پیشہ ور بھکاری گروہوں کے ڈیرے، معصوم بچوں کے مبینہ استعمال پر تشویش دوسرے صوبوں سے آئے خاندان سیم نالہ اور جلالپور کینال پلوں پر سست رفتار ٹریفک سے فائدہ اٹھا کر بھیک مانگنے میں مصروف میڈیا نے ڈی ایس پی میاں عبدالجبار کو صورتحال سے آگاہ کر دیا

پنڈدادنخان ( راشد خان سے)کھیوڑہ تا پنڈدادنخان زیر تعمیر پلوں پر پیشہ ور بھکاری گروہوں کے ڈیرے، معصوم بچوں کے مبینہ استعمال پر تشویش دوسرے صوبوں سے آئے خاندان سیم نالہ اور جلالپور کینال پلوں پر سست رفتار ٹریفک سے فائدہ اٹھا کر بھیک مانگنے میں مصروف میڈیا نے ڈی ایس پی میاں عبدالجبار کو صورتحال سے آگاہ کر دیاتفصیلات کے مطابقکھیوڑہ تا پنڈدادنخان زیر تعمیر سیم نالہ اور جلالپور کینال نہر کے پلوں کے اطراف پیشہ ور بھکاری خاندانوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی نے شہریوں، مسافروں اور مقامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ زیر تعمیر پلوں کے اطراف سڑکیں تاحال کچی ہونے کے باعث گاڑیاں رفتار کم کرنے پر مجبور ہوتی ہیں، جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے صوبوں سے آئے مبینہ پیشہ ور بھکاری خاندان صبح سے شام تک گاڑیوں سے بھیک مانگتے ہیں اور انہی مقامات کو اپنا مستقل ٹھکانہ بنائے ہوئے ہیں۔مبینہ ذرائع کے مطابق ان گروہوں کے ساتھ بڑی تعداد میں معصوم بچے، بچیاں، خواتین اور لاغر یا معذور دکھائی دینے والے افراد بھی موجود ہوتے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زیادہ ہمدردی اور بھیک حاصل کرنے کے لیے بچوں کو بھی بھیک مانگنے پر لگایا جاتا ہے، جبکہ بعض بچوں کو مبینہ طور پر نشہ آور یا نیند آور ادویات دے کر سلایا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزرنے والے دنوں کے ساتھ ان پیشہ ور بھکاری گروہوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس میں بچوں، بچیوں اور نوجوان لڑکیوں کی تعداد بھی نمایاں ہے۔ مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو ایسے غیر مقامی گروہوں کی موجودگی مستقبل میں امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے اور سنیچنگ، چوری، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی روک تھام بھی مشکل ہو سکتی ہے۔اس تشویشناک صورتحال پر سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہدیداران نے ڈی ایس پی میاں عبدالجبار سے ملاقات کر کے انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان افراد کی شناخت، رہائش، نقل و حرکت اور سرگرمیوں کی مکمل جانچ پڑتال کرتے ہوئے قانون کے مطابق مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں