چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 23, 2026 12:36 صبح
تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ریلوے اسٹیشن جہلم کا نظام بھی کولیپس کر چکا وزیر مملکت کے شہر جہلم میں ریلوے اسٹیشن کے برے حالات ٹرینوں کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ تو کر دیا گیا لیکن مسافروں کے بیٹھنے کی سہولیات کا کوئی انتظام نہ کیا جاسکا

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ریلوے اسٹیشن جہلم کا نظام بھی کولیپس کر چکا وزیر مملکت کے شہر جہلم میں ریلوے اسٹیشن کے برے حالات ٹرینوں کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ تو کر دیا گیا لیکن مسافروں کے بیٹھنے کی سہولیات کا کوئی انتظام نہ کیا جاسکا پلیٹ فارم نمبر دو پر کام ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کا اسٹاپ پلیٹ فارم نمبر ایک پر کر دیا گیا جہاں پر شدید گرمی میں مسافروں کا برا حال مسافر زمین پر بیٹھنے پر مجبور بزرگ بچے اور خواتین کئی کئی دیر تک شدید گرمی میں کھڑے رہتے ہیں اوپر سے ٹرینوں کا یہ حال ہے کہ ہر ٹرین حسب روایت لیٹ پلیٹ فارم نمبر ایک پر عارضی طور پر مسافروں کے لیے بینچ لگائیں جائیں جبکہ پلیٹ فارم پر جانے والا راستہ بھی خراب بڑے بڑے گڑھوں میں پانی کھڑا ہونے سے پیدل گزرنا بھی دشوار مسافروں کا کہنا ہے کہ 70 سالوں سے اس ریلوے اسٹیشن کے حالات جوں کے توں پرانے ٹوٹے پھوٹے لکڑی کے بینچ آج بھی موجود ہیں جبکہ جہلم ریلوے اسٹیشن پر آج تک کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی مسافروں نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے مطالبہ کیا ہے ریلوے اسٹیشن کی حالت کو درست کیا جائے تفصیلات کے مطابق جہلم کے ریلوے اسٹیشن کی حالت 70 سال بعد بھی تبدیل نہ ہوسکی ٹرینوں کے کرائے کئی گنا بڑھا تو دیے لیکن ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے بیٹھنے کے لیے کوئی انتظامات نہ کیے گئے اب کہیں جاکر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر دو پر کچھ کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے تمام گاڑیوں کو پلیٹ فارم نمبر ایک پر اسٹاپ دیا گیا ہے جہاں پر بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں نہ کوئی پنکھا نہ کوئی کرسی نہ کوئی بینچ مسافر شدید حبس کے موسم میں زمین پر بیٹھنے پر مجبور جبکہ اکثر کھڑے ہی رہتے ہیں جبکہ ٹرینوں کی آمد میں حسب دستور لیٹ آنے کی روایت بھی ختم نہ ہوسکی جب مسافروں سے ریلوے اسٹیشن کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 70 سال کے بعد ریلوے اسٹیشن کی حالت جوں کی توں پرانے ٹوٹے پھوٹے لکڑی کے بینچ آج بھی موجود جو گورا بنا گیا اسے ہی چلایا جا رہا ہے مسافروں نے مزید کہا کہ کم از کم پلیٹ فارم نمبر ایک پر بیٹھنے کے لیے کوئی بینچ تو رکھ دیے جاتے جبکہ راستہ بھی خراب رات کو یہاں آئیں تو اندھیرا گھپ چھایا ہوتا ہے آخر کب اس ریلوے اسٹیشن کی حالت کو تبدیل کیا جائے گا کب ہمیں بہترین سہولیات فراہم ہوں گی واقعی ریلوے کا نظام بھی کولیپس کر چکا مسافروں نے وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ پلیٹ فارم نمبر ایک پر بیٹھنے کے انتظامات کیے جائیں اور راستہ بھی درست کروایا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی