
جہلم (نعیم احمد بھٹی) بازاروں سے ریڑھی بان بھی نکل گئے تجاوزات کرنے والے بھی نکل گئے نہیں نکلے تو چنگ چی رکشہ نہیں نکلے چنگ چی مافیا بے لگام ان کو روکنے میں انتظامیہ بھی ناکام مین بازار کناری بازار اور چوک اہلحدیث میں چنگ چی مافیا کا راج پیرا فورس ریڑھی بانوں کے پیچھے کہ بازار کشادہ کیے جائیں کیا پیرا فورس ان چنگ چی مافیا کے آگے بے بس ہے کوئی تو ایسا آفیسر ہو جو ان کو لگام ڈالے شہری شدید مشکلات کا شکار انتظامیہ کی رٹ ناکام شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق شہر کے بازاروں میں چنگ چی رکشہ مافیا کا راج میں بازار کناری بازار اور چوک اہلحدیث میں چنگ چی مافیا بے لگام جن کو روکنے میں انتظامیہ بری طرح ناکام بازاروں سے گزرنا بھی محال ہوگیا خواتین کو خریداری کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ٹریفک پولیس کہاں ہے پیرا فورس کہاں ہے جو بازاروں سے تجاوزات کو ختم کروانے کے لیے بنائی گئی تھی کیا پیرا فورس کو صرف ریڑھی بان ہی نظر آتے ہیں چنگ چی رکشہ والوں پر ان کا بس نہیں چلتا جنہوں نے پورے شہر کے بازاروں کے راستے بند کر رکھے ہیں کوئی ایسا آفیسر نہیں جو ان کو روک سکے شہری تو پوچھیں گے اور سوال تو کریں گے کہ انتظامیہ کی رٹ کہاں ہے ؟ بازاروں میں آخر چنگ چی مافیا کا راج کیوں ہے ؟ ٹریفک پولیس بھی ان کے آگے بے بس ہے کیا ٹریفک پولیس کا کام صرف چالانوں کی حد تک ہی محدود ہے ڈی ایس پی ٹریفک اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتے پیرا فورس کے انچارج اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتے شہری پھٹ پڑے شہریوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی پوری توجہ اس وقت ماڈل بازار پر ہے باقی شہر جائے بھاڑ میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری اور پیرا فورس کے انچارج سے مطالبہ کیا ہے شہر کے



















