چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 4, 2026 2:32 شام

جہلم: پرائیویٹ سکولوں نے تعلیم دینے کی بجائے منافع بخش کاروبار بنا لیا۔95 فیصد والدین ذہنی اذیت کا شکار. محکمہ تعلیم کی فوری کارروائی کی ضرورت

پرائیویٹ سکول میں تعلیم: احساس برتری یا کچھ اور ؟‎

جہلم: پرائیویٹ سکولوں نے تعلیم دینے کی بجائے منافع بخش کاروبار بنا لیا۔95 فیصد والدین ذہنی اذیت کا شکار. محکمہ تعلیم کی فوری کارروائی کی ضرورت

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار )95فیصد والدین ذہنی اذیت کا شکارڈپٹی کمشنر جہلم نیز سی ای او ایجوکیشن جہلم حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کر کے انصاف دلائیں ۔والدین و سٹوڈنٹس کو پرائیویٹ سکول کے ظالمانہ اقدامات سے بچائیں متاثرین تحصیل دینہ ۔پرائیویٹ سکولوں نے تعلیم دینے کی بجائے منافع بخش کاروبار بنا لیا ہے جس کی وجہ سے 95 فیصد والدین ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں تمام پرائیویٹ سکولز مجاز اتھارٹی کی اجازت سے ماہ اپریل میں سٹوڈنٹس کی فیس کا تعین کر سکتے ہیں ظلم اس بات کا ہے کہ ماہ اکتوبر میں ہر سال مزید اضافہ کردیا جاتا ہے اپ سٹوڈنٹس سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہیں کر سکتے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمانہ قوانین کے تحت ایسے تمام پرائیویٹ اداروں کی رجسٹریشن ختم کر دی جائے جو رولز کی خلاف ورزی کرتے ہیں ماہ اکتوبر میں فیس کا اضافہ سٹوڈنٹس اور والدین کے لیے ایٹم بم کی حیثیت رکھتا ہے اسی طرح سکول کے اندر دکان کا ماحول ہوگا زبردستی بچوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ دوران اوقات کار خریداری کریں کنٹین میں جو کاپی 150 روپے کی ملتی ہے کھلی مارکیٹ میں اس کی قیمت زیادہ سے زیادہ 50 روپے ہوگی لہذا ایک حکم نامے کے ذریعے ان کو پابند کیا جائے کہ پرائیویٹ ادارے نصاب اپنی مرضی کے مطابق لاگو کر سکتے ہیں مگر کاپی پر پابندی لگانا زیادتی ہے سٹوڈنٹس کو ازادی ہونی چاہیے کہ وہ بازار سے کاپی سستے دام خرید کر اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں ۔۔۔۔ موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل اگر ان پرائیویٹ سکولوں کی وزٹ کی جائے تو اکثریت قانون کی خلاف وردی کے مرتکب پائے جائیں گے ۔۔ شہر دینہ کے تمام بڑے تعلیمی ادارے اس غلطی کے مرتکب پائے جاتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں