چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اکتوبر 5, 2026 3:56 شام

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں دل کے علاج کا نیا دور، صوبائی وزیر ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پہلی جدید کارڈیک کیتھرائزیشن لیبارٹری (کیتھ لیب) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں دل کے علاج کا نیا دور، صوبائی وزیر ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پہلی جدید کارڈیک کیتھرائزیشن لیبارٹری (کیتھ لیب) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے جس کے بعد ضلع کی سطح پر دل کے علاج کی اعلیٰ ترین سہولیات دستیاب ہو گئی ہیں۔ افتتاح کی اس باوقار تقریب میں مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور کثیر تعداد میں سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے انقلابی پروگرام کے تحت پنجاب کے 16 اضلاع میں مرحلہ وار کیتھ لیبز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو علاج کے لیے دور دراز کے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہلم میں اس لیب کے آغاز سے دل کے مریضوں کو اب اپنے ہی شہر میں اینجیو گرافی، اینجیو پلاسٹی، پرائمری پی سی آئی اور عارضی پیس میک جیسی انتہائی اہم طبی سہولیات میسر ہوں گی۔ مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی نے تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیتھ لیب کا قیام ضلع جہلم کے لیے صحت کے شعبے میں ایک بڑا سنگ میل ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جدید مشینری کے ذریعے دل کے امراض کا علاج کریں گے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ ہنگامی حالات میں قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ بھی ممکن ہو سکے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے. امیر عبد القدیر اعوان

میر پور و گردونواح اور منگلا میں آوارہ کتوں کی بھرمار منگلا بس سٹاپ ان کے ٹھہرنے کی بہترین جگہ بن گئی اکثر قصاب کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے یہ کتے پریشانی میں بھونکتے ہیں اور قریب سے گزرنے والے عوام کو بھی کاٹنے کے لیے دو ڑتے ہیں اسی طرح منگلا ہیملٹ منگلا کالونی میں بھی کتے سڑکوں پر گلیوں میں گھومتے نظر اتے ہیں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں