چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 23, 2026 12:39 صبح
تازہ ترین خبریں

جہلم//امریکی صدراوراسرائیلی صدر کا فلسطین سے متعلق حالیہ بیان خبث باطن کا اظہار ہے۔حافظ عبدالحمید عامر

امریکی صدراوراسرائیلی صدر کا فلسطین سے متعلق حالیہ بیان خبث باطن کا اظہار ہے۔حافظ عبدالحمید عامر،مغرب کی اسلام دشمنی اور حقوق انسانیت کا جعلی بیانیہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

جہلم (محمد زاہد خورشید)ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں سے مخلص نہیں ہو سکتے، لیکن حقوق انسانیت کے الاپ مغرب اکثر الاپتا رہتاہے اور مسلمانوں کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کرتا ہے،لیکن جھوٹا بیانیہ کبھی زیادہ دیر نہیں چلتا۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہمارے مسلمانوں کو سوچنا چاہئے کہ جو نعرے اور بیانیے حقوق انسانیت اور تحفظ حقوق نسواں کے نام پر مغرب کی طرف سے جاری ہوتے ہیں، ان کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ مغرب حقوق انسانیت، عدل و انصاف اور حقوق نسواں کے علمبردار ہے، فلسطین کے شہیدوں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے، وہاں انہیں احترام انسانیت کا کوئی اصول و قانون یاد نہیں رہا، لیکن مسلم معاشروں میں وہ لازمی اسلامی حدود و قیود سے متعلق تشویش پیدا کرنے کی غرض سے ایسا کرتا ہے، حقوق نسواں کے نام پر اصل حملہ اسلامی حکم ”پردہ“ کو نشانہ بنانا ہے، دہشت گردی کے نام پر اسلامی جہاد ان کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی سرزمین صرف اور صرف فلسطینیوں کی ہے، وہاں پر قابض یہودیوں کو آباد کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ وہ ارض مقدس ہے، جہاں پر اہل حق کا ایک گروہ قیامت تک آباد رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین کا مقدمہ عالمی سطح پر دنیا کے سامنے بڑی جرأت کے ساتھ پیش کیا جائے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے، پاکستانی عوام اس نظریہ میں یک آواز ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی