
دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو
۔دینہ(رپورٹ:ادریس چودھری ) میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے جس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق نے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔دینہ الیکٹرانک ڈیجیٹل میڈیا کے نومنتخب صدر یاسر صدیق نے منصب سنبھالتے ہی عوامی خدمت اور حق و سچ کے عزم کا اعادہ کر لیا ۔دینہ الیکٹرانک ڈیجیٹل میڈیا کے نو منتخب صدر یاسر صدیق نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے اور ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے اہم بیان میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام عہدیداران اور ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اس نئی ذمے داری کو احسن طریقے سے نبھانے اور صحافتی اقدار کو بلند رکھنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے. نومنتخب صدر یاسر صدیق کا کہنا تھا کہ تمام منتخب عہدیداران میرے بھائی اور تمام ممبران قابلِ عزت ہیں۔ ہماری پوری ٹیم ہمارا فخر ہے، اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ہمارا مقصد عوامی نمائندگی کو بہترین انداز میں نبھانا اور محروم طبقے کی آواز بننا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دینہ الیکٹرانک ڈیجیٹل میڈیا کا پلیٹ فارم ہر حق گو اور سچے صحافی کے لیے بالکل کھلا ہے؛ یہاں کسی ذاتی مفاد کی گنجائش نہیں ہے۔ پلیٹ فارم پر آنے والے ہر فرد کو عزت دی جائے گی۔ ہمارا کسی سے کوئی ذاتی مقابلہ یا مخالفت نہیں ہے، بلکہ ہماری منزل صرف اور صرف عوامی مسائل کا حل ہے۔ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ ایوانوں تک پہنچایا جائے گا۔ اداروں کے اچھے اقدامات کو بھرپور سراہا جائے گا، جبکہ کرپشن اور بددیانتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اسے عوام و افسران کے سامنے لایا جائے گا۔ تنقید برائے تنقید کے بجائے "تنقید برائے اصلاح” کو اپنا شعار بنایا جائے گا تاکہ معاشرے کی بہتری ممکن ہو سکے۔کسی بھی معاشرے کی ترقی اور فلاح میں صحافت کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ جب قلم کو ذاتی مفادات کی زنجیروں سے آزاد کر کے حق و سچ کے راستے پر چلا دیا جائے، تو وہ مظلوم کی ڈھارس اور ظالم کے لیے ایک کڑی آزمائش بن جاتا ہے۔ دینہ الیکٹرانک ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارم سے سامنے آنے والا تازہ عزم اسی درخشاں روایت کی ایک بہترین مثال ہے۔اتحاد، بھائی چارہ اور ٹیم ورک کسی بھی ادارے کی کامیابی کا راز اس کی اندرونی طاقت اور باہمی اتحاد میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ نومنتخب قیادت نے اس بات کا برملا اظہار کیا ہے کہ تمام عہدیداران اور ممبران ایک خاندان کی طرح ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلا جائے گا۔ یہ سوچ اس بات کی غماز ہے کہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفاد کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔ جب ٹیم کا ہر فرد خود کو عزت دار اور اہم سمجھے، تو کارکردگی خود بخود بولتی ہے عوامی نمائندگی کا اصل حق تبھی ادا ہوتا جب عام انسان کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھا جائے۔ مہنگائی، بے روزگاری، اور بنیادی سہولیات کے فقدان جیسی مشکلات کے شکار عوام کو ایک ایسی آواز کی ضرورت ہوتی ہے جو بے باک ہو کر سچ بول سکے۔ دینہ الیکٹرانک ڈیجیٹل میڈیا کا یہ اعلان کہ "مظلوم کی آواز بننا اور مافیا کا کڑا احتساب کرنا سب سے اہم مقصد ہے” عوام کے دل کی آواز ہے۔ کرپٹ عناصر اور بددیانتی کو بے نقاب کرنا معاشرے کی تطہیر کے لیے ناگزیر ہے۔صحافت کا مقصد صرف خامیاں نکالنا نہیں بلکہ خرابیوں کی درستگی کے لیے راستے تلاش کرنا ہے۔ "تنقید برائے تنقید نہیں، تنقید برائے اصلاح” کا اصول ایک پختہ اور سنجیدہ سوچ کی علامت ہے۔ اچھے کام کرنے والے اداروں اور افسران کی حوصلہ افزائی اور غلط رویوں پر مبنی فیصلوں کی اصلاح کا یہ توازن ہی معاشرے کو بہتری کی طرف لے کر جاتا ہے۔ شفاف سوچ سب کے لیے پلیٹ فارم کو اوپن رکھنا اور کسی بھی ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر کام کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں نیتیں صاف ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ کون کہاں سے آتا ہے، دینہ الیکٹرانک ڈیجیٹل میڈیا نے ہر حق پرست کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔دینہ الیکٹرانک ڈیجیٹل میڈیا کا یہ عزم صرف ایک عہدہ سنبھالنے کی کہانی نہیں، بلکہ ایک نئی فکری بیداری کا آغاز ہے۔ اگر اس عزم کو عمل کی کسوٹی پر پورا اتارا گیا، تو یہ پلیٹ فارم خطے میں سچی صحافت اور عوامی فلاح کا ایک روشن مینار بن کر ابھرے گا انشاءاللہ



















