چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 8, 2026 8:12 صبح

 جہلم (نعیم احمد بھٹی)  اہلیان بلال ٹاؤن رمضان المبارک میں پہلی سحری میں سوئی گیس سے محروم بلال ٹاؤن کے رہائشیوں ڈپٹی کمشنر اور بلال اظہر کیانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  اہلیان بلال ٹاؤن رمضان المبارک میں پہلی سحری میں سوئی گیس سے محروم بلال ٹاؤن کے رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر اور بلال اظہر کیانی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے  تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی پہلی سحری میں بلال ٹاؤن کے رہائشیوں کو سوئی گیس کی فراہمی معطل بلال ٹاؤن کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ  آج رمضان المبارک کی پہلی سحری تھی، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے علاقے میں سحری اور افطار کے اوقات میں سوئی گیس بالکل دستیاب نہیں تھی۔ یہ مسئلہ انتہائی تکلیف دہ ہے کیونکہ رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے وقت کھانے کی تیاری کے لیے گیس کی ضرورت سب سے زیادہ ہوتی ہے یہ مسئلہ نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ روزہ داروں، بزرگوں اور بچوں کے لیے بھی شدید پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔ ہم آپ سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کریں تاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اہلیان بلال ٹاؤن کے رہائشیوں نے ایک درخواست ڈپٹی کمشنر کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر میثم عباس اس درخواست پر فوری توجہ دیں گے اور ہمارے مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں گے 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)

دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو

تازہ ترین خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)