چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 2:12 شام

جہلم(ندیم عباس )رمضان المبارک میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے ضلع جہلم میں دو سہولت بازار مکمل فعال ہیں، ڈی سی جہلم

جہلم(ندیم عباس )سہولت بازار کو شہریوں کے لیے مفید بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، رمضان المبارک میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے ضلع جہلم میں دو سہولت بازار مکمل فعال ہیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی انتہائی رعایتی نرخوں پر روز مرہ کی اشیائے خورد و نوش فراہم کی جا رہی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سہولت بازار جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی ل۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو سہولت بازار کے مختلف کاؤنٹرز کا دورہ کروایا جہاں انہوں نے اشیاء خورد و نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار میں انے والے شہریوں کو تمام بنیادی اشیاء خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے اور وافر مقدار میں سپلائی کی ہدایت کی تاکہ بازار آنے والے شہری اپنی ضرورت کی تمام اشیاء ایک ہی چھت لے اور رعایتی نرخوں پر حاصل کر سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں