چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 7, 2026 9:39 صبح

جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل + قیصر امجد مغل )گزشتہ رات 9:00 بجے کے قریب جلالپور کینال والے ٹریک پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات تین نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر آدھا گھنٹہ ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹتے رھے,تین شہہ زور گاڑیاں دو عدد رکشوں سمیت موٹر سائیکلوں پر سوار افراد سے نقدی اور موبائل فون چھین لیئے گئے

جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل + قیصر امجد مغل ) گزشتہ رات 9:00 بجے کے قریب جلالپور کینال والے ٹریک پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات تین نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر آدھا گھنٹہ ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹتے رھے . واقعہ تھانہ چوٹالہ،پولیس چوکی مصری موڑ کی حدود میں شاہ کمیر کے مقام پر پیش آیا۔ عینی شاہد کے مطابق تین شہہ زور گاڑیاں دو عدد رکشوں سمیت موٹر ساٸیکلوں پر سوار افراد سے نقدی اور موباٸل فون چھین لٸے گٸے ۔ عینی شاہد کے مطابق دو لڑکوں کا قد درمیانہ جبکہ ایک کا قد لمبا تھا تینوں نقاب پوش تھے ان کا کہنا تھا کہ قد آور جوان نے مجھ پر راٸفل تان کر کہا کہ جو کچھ ھے نکال دو میں نے کہا بوڑھا آدمی ھوں گاڑی خراب تھی کام کرواتا رہا ھوں میرے پاس صرف چار سو روپے ہیں اس نے کہا پیسے ہمیں بہت مل گٸے ہیں تم خاموشی سے بیٹھے رھو تاہم واردات کے بعد مذکورہ افراد موٹر سائیکل پر سوار ھو کر پہلے جانب مشرق گٸے اور پھر موٹر سائیکل واپس موڑ کر جانب مغرب فرار ھو گٸے۔علاقہ کے عوام نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ھے کہ خصوصی طور پر ماہ رمضان میں پولیس ملازمین گشت پر مامور کیے جاٸیں اور ڈکیتیوں جیسے واقعات کی روک تھام یقینی بناٸی جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں