چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 7, 2026 4:10 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ  جہلم شہر کے پوش علاقہ نیا محلہ گرلز اسکول کے سامنے والی گلی میں کئی دنوں سے سیوریج کا پانی کھڑا ہے راستہ بھی بند

جہلم (نعیم احمد بھٹی) صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ  جہلم شہر کے پوش علاقہ نیا محلہ گرلز اسکول کے سامنے والی گلی میں کئی دنوں سے سیوریج کا پانی کھڑا ہے راستہ بھی بند اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گلیوں میں نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہوجاتا؛ ہے جس سے تعفن کے ساتھ ساتھ گلی سے گزرنا بھی ناممکن ہوجاتا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے  تفصیلات کے مطابق صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ صرف باتوں کی حد تک شہر کے پوش علاقہ نیا محلہ گرلز اسکول کے سامنے والی گلی میں سیوریج کا پانی کئی دنوں سے کھڑا ہے جس سے اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں گلی میں سیوریج کے کھڑے پانی سے تعفن بھی پھیلنے لگا جبکہ گلی میں سے گزرنا بھی ناممکن ہوچکا نالیوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے گلی میں پانی مسلسل کھڑا ہو رہا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب کا نعرہ لگا دیا جاتا ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا اگر نالیوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر ہوتی رہی تو یہاں پر پانی بھی کھڑا نہ ہو ہمیں تو راستہ بدل کر دوسری گلیوں سے گزرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ نیا محلہ روڈ کی گلیوں پر نظرثانی کی جائے اور یہاں پر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں