چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 23, 2026 1:26 صبح
تازہ ترین خبریں

جہلم// ادریس چودھری//بعثت رحمت عالم ﷺ سے لے کر آج تک صدیاں گزر چکی ہیں یہ بہت بڑا فاصلہ ہے لیکن آج بھی ہمارے پاس تعلیمات نبوت ﷺ اور برکات نبوت موجود ہیں۔۔ امیر عبد القدیر اعوان

جہلم// ادریس چودھری// بعثت رحمت عالم ﷺ سے لے کر آج تک صدیاں گزر چکی ہیں یہ بہت بڑا فاصلہ ہے لیکن آج بھی ہمارے پاس تعلیمات نبوت ﷺ اور برکات نبوت موجود ہیں اور یہ حق قیام قیامت تک رہے گا۔ یہ سلاسل تصوف انہی برکات کو سینہ اطہر رسول ﷺ سے آج بھی متلاشی سینوں تک پہنچا رہے ہیں۔ان اصول و ضوابط کو اپنانا ہوگا جو آپ ﷺ نے فرمائے ہیں۔یہ ذکر اللہ بندہ مومن کے لیے غذا بھی ہے اور دوا بھی، یہ اللہ کا نام وہ قوتِ عمل عطا کرے گا جو شیطان کے سارے فریب کو ریزہ ریزہ کر کے رکھ دے گا۔یہ اجتماعات کا انعقاد بھی اس لیے ہے کہ یہاں شب و روز ایک ایک بندے پر محنت کی جا رہی ہے۔ باطنی اصلاح کی ضرورت فی زمانہ معاشرے کی تپش بڑھنے کے ساتھ بہت ضروری ہے کہ ہمارے حالات اور عمل سیدھی سمت میں رہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم جس کی آج ہم تلاوت کرتے ہیں یہ کلام بھی لب ہائے مبارک محمد الرسول اللہ ﷺ سے ہمیں نصیب ہوا۔آپ ﷺ اکیلے اس وحی کے گواہ ہیں کہ یہ کلام باری ہے۔یہ مخلوق پر اللہ کریم کی بہت بڑی عطا ہے۔یہ ہمارے لیے شرف کی بات ہے کہ نبی کریم ﷺ کی اطاعت نصیب ہو۔یہ ہمارے لیے بندگی کی معراج ہے۔ایمانیات ہوں،عبادات ہوں یا معاملات جو بھی اصول مقرر فرما دئیے گئے ہیں سارا حق ان کے اندر ہے ان کے باہر حق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیفیات کی جب بات آئے گی تو ایک ایک سبق سے لے کر بالائے منازل تک مشائخ سلسلہ عالیہ نے بہت محنت فرمائی جیسے ایک بچے کو انگلی پکڑ کر چلایا جاتا ہے ایسے محنت کرائی گئی۔اللہ ہمیں توفیق دے کہ یہ جو فانی جہان کی مصروفیت نے ہمیں لپیٹ رکھا ہے ہم کہتے ہیں ہم فارغ نہیں،ہماری طبیعت ٹھیک نہیں یا ہم مصروف ہیں اس لیے نماز نہیں پڑھ سکے اس لیے ذکر نہیں کر سکے جہاں دنیا کا ذاتی مفاد ہو وہاں نہ طبیعت روکتی ہے نہ مصروفیت روکتی ہے۔اپنا تعلق اللہ کریم سے مضبوط بنائیں۔بنیاد خلوص ہے۔جہاں اللہ کے نام پر اللہ کے حبیب ﷺ کے نام پر اجتماع نصیب ہو اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہو سکتی ہے۔اللہ کریم ہمیں امتی کے رشتے میں اخلاص عطا فرمائے۔دنیا کے حالات دنیا کی تپش بڑھ رہی ہے اور مزید بڑھتی جائے گی یہ دنیا کے حالات ہیں کبھی ذلزلے کبھی جنگیں یہ اتار چڑھاؤ اس دنیا کا حصہ ہیں حالات جیسے بھی ہوں نور ایمان کی ضرورت ہر وقت ہوتی ہے۔ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے معاملات بحیثیت ذات سے لے کر قومی اور مسلم امہ کے طور پر ہمارا جو عمل ہے وہ مثبت ہو۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ روحانی اجتماع جاری ہے جس میں سالکین کو ایک باقاعدہ منظم تربیتی پروگرام سے گزارا جاتا ہے۔حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی روزانہ دن گیارہ بجے صحبت شیخ میں بیان فرماتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی

تازہ ترین خبریں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی