چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 2:34 شام
تازہ ترین خبریں

جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار )۔رورل سینٹر دینہ کا نام مریم نواز ہیلتھ کلینک تو رکھ دیا گیا ، مگر مسائل جوں کے توں ،مسائل میں روز بروز اضافہ،سٹاف کی کمی، صفائی کی ابتر صورتحال

جہلم (پروفیسر خورشید علی ڈار )۔رورل سینٹر دینہ( مریم نواز ہیلتھ کلینک)کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے سماجی سیاسی زعماء کی عدم دلچسپی عروج پر ہے شہری کی شکایات حقائق پر مبنی ہے اسباب کی طرف توجہ دینا ہوگی شہری کو مناسب میڈیسن ملنا لیپ ٹیسٹ کروانا حقوق میں شامل ہے مقام افسوس ہے کہ رورل ہیلتھ سینٹر دینہ عرصہ 20 سال سے اسی حیثیت میں کام کر رہا ہے حالانکہ اس کی او پی ڈی کسی بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے زیادہ ہے مریضوں کا رش ہوگا جبکہ ڈاکٹر صرف ایک ہی ہوگا اسی نے ایمرجنسی میں کام کرنا ہوگا وہی ایم ایل سی لکھے گا بعض اوقات وہی ڈاکٹر رات کو بھی ڈیوٹی دے گا ان حالات میں شکایات کا ہونا خلاف توقع نہیں ہے بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ موجودہ ہیلتھ سینٹر دینہ میں سٹاف کی کمی بہت زیادہ ہے اسی بناء پر مسائل پیدا ہوتے ہیں مصدقہ ذرائع کے مطابق صفاء عابد اسسٹنٹ کمشنر دینہ ہر روز رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کی وزٹ کرتی ہیں اچھے کام پر شاباش اور رہنمائی بھی کرتی ہیں تقریبا تین دفعہ مذکورہ آفیسر مجاز اتھارٹی کو تحریری طور پر لکھ چکی ہے کے ہفتے میں ایک دن سپیشلسٹ ڈاکٹرز رورل ہیلتھ سینٹر دینہ تشریف لائیں مگر تا حال اس پر عمل نہیں ہوا جب تک ضرورت کے مطابق میڈیسن نہیں ملیں گی لیب ٹیسٹ کے حوالے سے کیمیکلز نہیں ملیں گے ایکسرے اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک اس کی ضرورت پوری نا کی جائے گی اے سی اس وقت تک فنگشن نہیں کرے گا جب تک اس کو ٹھیک نہیں کروایا جاۓ درج بالا ضرورت کو پورا کرنا حکومت پنجاب کا فرض ہے سوہاوہ ایک گاؤں تھا مرد حر راجہ خالد ایم پی اے نے سوہاوہ کو تحصیل ہیڈ کواٹر کا درجہ دلوایا اور سوہاوہ میں تحصیل لیول کی ہر چیز موجود ہے کاش ہماری تحصیل میں بھی راجہ خالد جیسا ایم پی اے پیدا ہوتا تاکہ ہمارے مسائل حل کرتا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے سیاسی زعماء خصوصی طور پر مشیر صحت جنرل اظہر صاحب رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کی طرف توجہ دیں اور جائز شکایات کا ازالہ کروائیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی