چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 22, 2026 6:13 شام

شوکت میموریل ویلفیئر ٹرسٹ جہلم اور لاوارث میت دفن کرنے کا چتر پڑی منگلا میرپور روڈ کے ساتھ بڑا قبرستان ……….تحریر آصف محمود چوہدری

شوکت میموریل ویلفیئر ٹرسٹ جہلم اور لاوارث میت دفن کرنے کا چتر پڑی منگلا میرپور روڈ کے ساتھ بڑا قبرستان …تحریر آصف محمود چوہدری

بہترین نیکی کا کام انسانیت کی خدمت ہے لاوارث اور مجبور لوگوں کے لیے خاص طور پر کام کرنا ان کو سنبھالنا ان کے کھانے پینے کا اور طبی امداد کا بندوبست کرنا بہت بڑا عظیم نیکی کا کام ہے اور اس سے بھی بڑھ کر لاوارث میت کو جنازہ کروا کر باعزت طور پر دفن کرنا بہت بڑا نیکی کا کام ہے جو لوگ نیکی کا یہ کام کرتے ہیں بہت ہی عظیم ہے قابل احترام ہیں اور معاشرے کے لیے انتہائی مفید ہیں انسانیت کے لیے تحفہ ہے ایسے لوگوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے پورے ملک میں ایسے ویلفیئر کے ادارے کام کر رہے ہیں جن کو چلانے والے انتہائی ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیتے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی کہ کس طرح ان لوگوں نے خدمت کی ہے اور اپنے لیے جنت کا انتخاب کیا ہے میرے انتہائی عزیز بڑے بھائی محترم امجد وزیر جو مختلف مدارس اور ویلفیئر کے ادارے چلا رہے ہیں کے بیٹے راجہ جمال کی شادی کے موقع پر بارات کے ساتھ ڈڈیال جانے کا اتفاق ہوا تو میرے والی گاڑی میں دو مہمان اور بیٹھے ان سے تعارف ہوا تو ایک شخص مسعود بٹ نام کا تھا تعارف کے بعد میں نے پوچھا کہ اپ کیا کام کرتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ میں شوکت میموریل ویلفیئر ٹرسٹ جہلم کا چیئرمین ہوں اور مختلف ویلفیئر کے کام کرتا ہوں جن میں لاوارث میت کو دفنانا غریب اور لاوارث لوگوں کی طبی امداد کرنا لاوارث لوگوں کو پناہ دینا جیسے دیگر کام شامل ہیں میں ان کی گفتگو سے بہت متاثر ہوا اور انہیں کہا کہ اپنے ویلفیئر کے فیس بک گروپ میں مجھے جوائن کریں اس طرح ان سے میرا رابطہ ہو گیا تھوڑے ہی عرصہ میں یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ مسعود بٹ صاحب نے اس ادارے کو حقیقی طور پر منظم طریقے سے چلا رکھا ہے کبھی کبھی ان سے فون پر بات بھی ہو جاتی ہے مجھے ان کی سرگرمیاں معلوم ہوتی رہتی ہے میں نے دیکھا کہ انتہائی مصروف اور جدید دور میں کسی کے لیے وقت نکالنا خدمت کرنا سنبھالنا بہت ہی مشکل کام ہے لیکن یہ کام مسعود بٹ صاحب چیئرمین شوکت میموریل ویلفیئر ٹرسٹ جہلم احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں لاوارث اور مستحق لوگوں کی بہترین طریقے سے خدمت کر رہے ہیں اور بیمار لوگوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں ان کی پوری ٹیم خراج تحسین کے قابل ہے میر پور میں بھی ویلفیئر کے کئی ادارے کام کر رہے ہیں لیکن لاوارث افراد کے لیے طبی امداد دینے کے انتہائی کم ادارے ہیں جو مفت طبی امداد اور کھانا رہائش لوگوں کو دیتے ہیں ایسے افراد ضلع میرپور میں بھی موجود ہیں جو غریب اور مستحق ہیں جن کی مفت طبی امداد کھانا رہائش دینا بہت ضروری ہے شوکت میموریل ویلفیئر ٹرسٹ جہلم جیسے ادارے میرپور میں بھی قائم کرنے کی ضرورت ہے جو انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے ہر وقت اپنی خدمات پیش کریں سب سے بڑا کام لاوارث میت کو جنازہ کروا کر باعزت طریقے سے دفن کرنا بہت بڑا نیکی کا کام ہے میر پور میں بھی چتر پڑی کے مقام پر بہت بڑا قبرستان لاوارث میتوں کو دفن کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جس میں مختلف ویلفیئر سوسائٹی والے یہ عظیم کام لا وارث میت کو جنازہ کروا کر باعزت طریقے سے اس قبرستان میں دفن کیا جاتا ہے اور بعد میں کئی لوگوں کی پہچان بھی ہو جاتی ہے جن کے نام کی تختی زیادہ تر لوگ اسی قبرستان میں لگا جاتے ہیں اور پھر شناخت ہونے پر ان قبروں پر ا کر اپنے پیاروں کے لیے دعائیں کرتے ہیں میر پور کے لوگوں سے خاص طور پر اپیل کرتا ہوں شوکت میموریل ویلفیئر ٹرسٹ جیسے ادارے میرپور میں بھی بنائے جائیں جو انسانیت کی بہترین خدمت کریں اور مسعود بٹ صاحب کو ان کی انسانی خدمت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اللہ پاک ان کے نیک کام کو جاری رکھے اور یہ انسانیت کی خدمت کرتے رہیں مخیر اور صاحب حیثیت لوگ ایسے اداروں کی امداد کرتے رہیں اور ایسے لوگوں کی وجہ سے پورے ملک میں ویلفیئر کے ادارے چل رہے ہیں اللہ پاک ان سب کو ایسے اچھے نیک کام کرنے کی زیادہ سے زیادہ توفیق دے امین

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں