رپورٹ
ڈاکٹر فیض احمد بھٹی


شباب السنہ چیرٹی (کریس – سکردو): تعارف و خدمات
رپورٹ !ڈاکٹر فیض احمد بھٹی . جہلم
شباب السنہ چیرٹی، بلتستان کے ضلع گنگچھے کے خوبصورت گاؤں "کریس” کے اُن طلبہ کی تنظیم ہے جو خلیجی ممالک میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ تنظیم پندرہ سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت قوم و ملت کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کےلیے مختلف علمی، دینی، سماجی اور تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ جن میں طلبہ کو مختلف علمی اور دینی پروگراموں سے گزار کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے قیمتی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تمام سرگرمیاں "بفضل اللہ” خیر و خوبی سے پایا تکمیل کو پہنچیں ہیں۔ ذیل میں اس دورے (ورکشاپ) کی کچھ تفصیلات پیش خدمت ہیں:1تین روزہ علمی دورہ: یہ دورہ "کریس گاوں” کے نوجوانوں کےلیے مخصوص ہوتا ہے، جس میں مختلف مشایخِ کرام ایسے علمی و تربیتی لیکچرز دیتے ہیں۔ جو نوجوانوں کی اصلاح کےلیے نہایت ضروری و مؤثر ہوتے ہیں۔2مسابقہ مبادیاتِ اسلام: جس میں چیرٹی کے اراکین کی جانب سے مرتب کردہ "معلوماتی مذکرہ” تیسری کلاس سے آٹھویں تک کے طلبہ و طالبات میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ نویں سے دسویں جماعت کےلیے ایک مخصوص کتاب، جبکہ کالج و یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کےلیے مختصر سا نصاب مقرر کیا جاتا ہے۔3جامعہ دار العلوم غواڑی (سکردو) کے طلبہ کےلیے منتخب کتب کے متون کا مسابقہ: اس سرگرمی میں مختلف علمی متون منتخب کیے جاتے ہیں، جو طلبہ کو زبانی یاد کروائے جاتے ہیں، تاکہ ان کے علمی ذخیرے میں اضافہ ہو جائے۔4مسابقہ تحفیظ القرآن: اس پروگرام کے تحت شعبہ حفظِ قرآن کے طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں۔5تفریحی پکنک: اس ورکشاپ میں شریک طلبہ کےلیے خصوصی طور پر ایک اعلی تفریحی پکنک کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔6خواتین کےلیے الگ ایک خاص دینی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جو عورتوں کی امتیازی مسائل پر مشتمل ہوتا ہے۔7علاوہ ازیں فضائلِ صحابہ و اہلِ بیت کے عنوان سے سالانہ کانفرنس بھی منعقد کی جاتی ہے۔یاد رہے: اس سال بھی مذکورہ تین روزہ ورکشاپ کے اختتام اور یومِ نتائج کے موقع پر نہایت ہی پروقار انداز میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں تمام مسؤولین، مدرسین، اراکین اور مشارکین نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اور تمام پوزیشن ہولڈرز، فائزین اور مشارکین کو انعامات سے بھی نوازہ گیا۔ آخر میں بہترین ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع چیرٹی کے پریزیڈنٹ شیخ عبدالباری عبداللہ نے دورے کی مکمل نگرانی و میزبانی کرتے ہوئے تمام شرکا کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔



















