چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 30, 2026 10:03 شام

پنڈ دادن خان( راشد خان سے) ڈھنگوال سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت راجہ جواد جالپ کی میزبانی میں پرانے دوستوں کی یادگار تین دہائیوں بعد ملاقات

پنڈ دادن خان( راشد خان سے)ڈھنگوال سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و کاروباری شخصیت راجہ جواد جالپ کی میزبانی میں پرانے دوستوں کی یادگار تین دہائیوں بعد ملاقات .متحرک سماجی و سیاسی رہنما کے زیرِ اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی اسکول دور کی یادیں تازہتفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان کی معروف اور ہر دل عزیز سماجی و سیاسی شخصیت، نامور کاروباری اور بلڈرز گروپ کے مالک راجہ جواد جالپ کی میزبانی میں راجہ غضنفر علی خان ہائی اسکول کے 1986 سے 1990 کے سابق طلبہ کی ایک یادگار اور جذبات سے بھرپور محفل مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی، جس میں تین دہائیوں بعد پرانے دوست ایک دوسرے سے دوبارہ ملے اور ماضی کی سنہری یادیں تازہ ہو گئیں۔اس موقع پر کئی دوستوں کی 1990 کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی، تاہم وقت کے طویل فاصلے کے باوجود باہمی اپنائیت، محبت اور خلوص میں کوئی کمی نہ آئی۔ شرکاء نے اسکول دور کی شرارتوں، قہقہوں، بے تکلف گفتگو اور دسویں جماعت کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے سب ایک بار پھر اپنی کلاس روم میں واپس آ گئے ہوں۔شرکاء نے اس اجتماع کو محض ایک ملاقات نہیں بلکہ ایک پورے دور، ایک احساس اور دوستی کے مضبوط رشتوں کی علامت قرار دیا۔ محفل کے اختتام پر راجہ جواد جالپ کی خلوص بھرپور میزبانی کو سراہا گیا اور اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے تاکہ پرانی یادیں اور باہمی رشتے ہمیشہ زندہ رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تازہ ترین خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ