چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مئی 30, 2026 10:01 شام

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں اپنے ہی لوڈر رکشہ میں چادر پھنس جانے سے نوجوان ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں اپنے ہی لوڈر رکشہ میں چادر پھنس جانے سے نوجوان ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا ، جاں بحق ہونے والا نوجوان ڈومیلی کے علاقہ جھنگ چک کا رہائشی تھا اور لوڈر رکشہ پر جہلم جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ، نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ جھنگ چک کا رہائشی عاشق حسین کا جواں سالہ بیٹا ریاست علی اپنے لوڈر رکشہ پر جہلم جا رہا تھا کہ دینہ کے قریب نوجوان رکشہ ڈرائیور ریاست علی کی چادر پھنس گئی جس سے رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا ، نوجوان ریاست کو شدید زخمی حالت میں رالپنڈی ریفر کر دی جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) پولیس تھانہ دینہ کی موٹر سائیکل چوری پر قابو پانے کی انوکھی منطق،موٹر سائیکل پنکچر کرو نہ مالک چلائے نہ چور، پبلک پارکنگ میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں،دکانداروں اور ملازمین کے درجنوں موٹر سائیکل پنکچر کر دیے شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تازہ ترین خبریں