چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 21, 2026 3:42 شام

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے ڈرائیور محمد ذوالفقار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک خوبصورت اور باوقار تقریب کا انعقاد،محمد ذوالفقار کو اعزازی طور پر اسسٹنٹ کمشنر کی کرسی پر بٹھا دیا گیا

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے ڈرائیور محمد ذوالفقار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک خوبصورت اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کی طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کا آغاز کیک کاٹنے سے ہوا، جبکہ پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ان کی محنت اور وفاداری کو سراہا گیا۔محفل کا سب سے دلنشین لمحہ وہ تھا جب محمد ذوالفقار کو اعزازی طور پر اسسٹنٹ کمشنر کی کرسی پر بٹھایا گیا یہ منظر ان کی خدمت،انکساری اور عزت کا عملی اعتراف تھا۔ان لمحات نے نہ صرف انہیں بلکہ تمام سٹاف کو بھی جذباتی کر دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں