چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 23, 2026 9:40 صبح
تازہ ترین خبریں

جہلم(ادریس چودھری)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک پرڑے والا داخلی تھوہا محرم خان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم(ادریس چودھری)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد یہ کیمپ بروز اتوار 18 جنوری 2026بمقام گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک پرڑے والا داخلی تھوہا محرم خان میں صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک جاری رہا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور یہ اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کے سرانجام دے رہی ہے۔آج کے میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم جس میں چائلڈ سپیشلسٹ ۔ سکن سپیشلسٹ ۔ لیڈی ڈاکٹر ماہر امراض نسواں ۔ ماہر امراض نوزائیدگان ۔ أئی سپیشلسٹ ۔ الٹراساؤنڈ سپیشلسٹ ۔ ماہر امراض شوگر و بلڈ پریشر ۔ میڈیکل سپیشلسٹ ۔ ماہر امراض ناک کان گلا اور ڈینٹل سرجن مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیںاس میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں ضرورت مند کیلیے ہے وہاں سفید پوش طبقے کو بھی بہت فائدہ ہے۔ صاحب مجاز محمد ارشد صاحب نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیامعززین علاقہ کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے بھی کیمپ میں شرکت کی الفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی کر رہے ہیں مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اسی طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے انشاءاللہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی