چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 7, 2026 7:52 صبح

جہلم( پروفیسر خورشید علی ڈار ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے اشتراک سے جہلم میں بلڈ پریشر کے جدید علاج کے موضوع پر ایک اہم طبی اجلاس کا انعقاد

جہلم( پروفیسر خورشید علی ڈار )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے اشتراک سے جہلم میں بلڈ پریشر کے جدید علاج کے موضوع پر ایک اہم طبی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر اور نوجوان ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے اس موضوع کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔اجلاس کے مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر عمران ضمیر تھے، جنہوں نے بلڈ پریشر کے جدید علاج، احتیاطی تدابیر اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال پر تفصیلی گفتگو کی۔ ماہرین کے پینل میں ڈاکٹر سید زبیر یونس، ڈاکٹر ساجد علی ڈوگا اور ڈاکٹر زاہد تنویر شامل تھے، جنہوں نے اپنے تجربات اور قیمتی مشورے حاضرین کے ساتھ شیئر کیے۔اجلاس کی صدارت چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر رُداب عرفان اور ڈاکٹر سید عاصم رضوی نے انجام دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ساجد علی ڈوگا، صدر PMA جہلم نے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کو گزشتہ 30 برسوں میں PMA جھلم کے لیے گرانقدر خدمات انجام دینے پر شیلڈ پیش کی اور ان کی مسلسل محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آخر میں ڈاکٹر خالد محمود چوہدری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر نورالعین ناصر کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔یہ اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس کا مقصد طبی برادری کو جدید معلومات سے آگاہ کرنا اور مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں