چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 7, 2026 7:56 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ترقیاتی کام وبال جان بھی بن گئے چاندنی چوک میں سڑک پر کئی روز سے اینٹیں پڑی ہونے سے ٹریفک بلاک رہنے لگی

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ترقیاتی کام وبال جان بھی بن گئے چاندنی چوک میں سڑک پر کئی روز سے اینٹیں پڑی ہونے سے ٹریفک بلاک رہنے لگی انتظامیہ نے چاندنی چوک میں دکانداروں کے شیڈ توڑ کر نئے بنانے کے لیے اینٹیں کئی روز پہلے ہی منگوا کر سڑک پر پھینک دی جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے لگا جبکہ دکانوں کے آگے اینٹیں پڑی ہونے سے دکاندار بھی پریشان دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی روز پہلے اینٹیں منگوانے کی ضرورت کیا تھی جب کام شروع ہوتا تو اس وقت انتظامیہ ان اینٹوں کو منگوا لیتی ڈپٹی کمشنر اس بات کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے۔ تفصیلات کے مطابق چاندنی چوک میں اینٹیں سڑک پر پڑی رہنے سے ٹریفک بلاک رہنے لگی دکانداروں کے ساتھ ساتھ شہری بھی مشکلات کا شکار نظر آنے لگے ترقیاتی کام بھی وبال جان بن گئے کام بھی سست روی کا شکار چاندنی چوک کو کشادہ کیا جائے شہریوں کا مطالبہ کیونکہ اس روڈ پر ٹریفک کی روانی زیادہ ہے جس سے ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس تو چالانوں تک ہی محدود رہ گئی ہے ٹریفک جام ہے تو جام ہی رہے ہم تو چالان ہی کریں گے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک سے اینٹیں ہٹوائی جائیں اور راستے کو کشادہ کیا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی

تازہ ترین خبریں