چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 21, 2026 1:33 شام

للہ ٹاون( ملک زکریا اعوان سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسز جسٹس عالیہ نیلم نے ایوانِ عدل پنڈ دادنخان کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے عدالتی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ

للہ ٹاون( ملک زکریا اعوان سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسز جسٹس عالیہ نیلم نے ایوانِ عدل پنڈ دادنخان کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے عدالتی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور نظامِ انصاف کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ایوانِ عدل آمد پر وکلاء برادری نے ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا، گلدستے پیش کیے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خوشی کا اظہار کیا گیا۔دورے کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خواتین وکلاء کی سہولت کے لیے نو تعمیر شدہ لیڈیز بار روم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر اس امر پر زور دیا کہ عدالتی اداروں میں خواتین وکلاء کو سازگار ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ وہ بلا رکاوٹ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔چیف جسٹس نے ایوانِ عدل کے لان میں پودا بھی لگایا اور شجرکاری مہم کے فروغ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ماحول دوست اقدامات کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ تقریب میں ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے ججز، سینئر وکلاء اور مقامی بار نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔اپنے خطاب میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بار اور بینچ کے درمیان مثالی تعاون کو انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائلین کو بروقت اور بلاامتیاز انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے وکلاء برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے عدالتی نظام کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد

تازہ ترین خبریں