چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

نومبر 6, 2026 8:16 شام
تازہ ترین خبریں

قرآن کریم فرماتا ہے کہ روز محشر انکار کرنے والے سجدہ کرنا چاہیں گے لیکن وہ سجد ہ نہیں کر سکیں گے۔کیونکہ اس دارِ دنیا میں جب وقت تھا تو اس وقت انہوں نے سجدہ نہ کیا۔دنیا دارالعمل ہے اس میں صالح اعمال اختیار کیے جائیں،معافی مانگی جائے اور اپنے اللہ سے اخلاص مانگیں تاکہ ہمارے اعمال ہمارے اقرار کی گواہی دیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان

جہلم ( ادریس چودھری ) قرآن کریم فرماتا ہے کہ روز محشر انکار کرنے والے سجدہ کرنا چاہیں گے لیکن وہ سجد ہ نہیں کر سکیں گے۔کیونکہ اس دارِ دنیا میں جب وقت تھا تو اس وقت انہوں نے سجدہ نہ کیا۔دنیا دارالعمل ہے اس میں صالح اعمال اختیار کیے جائیں،معافی مانگی جائے اور اپنے اللہ سے اخلاص مانگیں تاکہ ہمارے اعمال ہمارے اقرار کی گواہی دیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک مہینوں کا سردار مہینہ ہے۔اللہ کریم نے باردیگر عطا فرمایا۔اس میں شیطان جکڑ دئیے جاتے ہیں اگر پھر بھی غلطیاں کریں تو وہ جو سال بھر شیطنت ہمارے اندر رہی یہ اس کے اثرات ہیں۔کیا رمضان المبارک میں جھوٹ بولتے ہوئے زبان لڑکھڑاتی ہے،لین دین کرتے ہوئے کیا حق کے ساتھ کر رہے ہیں؟رمضان رمض سے ہے جس کے معنی ہیں بھٹی یعنی ایسا ماہ مبارک جو گناہوں اور غلطیوں کوجلا کر راکھ کر دے۔رمضان المبارک کی بہت برکات بیان فرمائی گئی ہیں اس کے عشرہ جات کی برکات ہیں پھر اس میں اعتکاف ہے پھر لیلۃ القدر جیسی عظیم برکتوں والی رات ہے جس میں کلام ذاتی نازل فرمایا گیا۔اس ماہ مبارک کی کیا کیا کوئی عظمت بیان کرے برکات ہی برکات ہیں۔جو نورایمان ہمارے قلوب میں ہے کیا وہ اس درجہ کا ہے کہ ماہ مبارک کی چاشنی ہمیں بھی محسوس ہواس کا ادراک ہمیں بھی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ صدق دل سے نماز ادا کرنے سے بندے کا حال بدل جاتا ہے۔یہ مزدوری کا وقت ہے پھر یوم حساب ہو گا جہاں جزاو سزا ملے گی وہاں مزدوری کا وقت نہیں ہو گا عمل یہاں اسی دنیا میں کرنا ہے۔ہمیں اپنے شب وروز دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کہاں صرف ہو رہے ہیں دنیا کے اصول و اسلوب جائز حرکت میں ہیں ناجائز معاملات سے معاشرے میں بدبو پیدا ہوتی ہے۔صالح اعمال معافی کا بھی سبب ہیں اور قرب الٰہی بھی نصیب ہوتا ہے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت منور حسین لندن سے اپنے آبائی گاؤں کھٹانہ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم پہنچ گئے۔ ان کے داماد رضی شاہد مرحوم کے اچانک انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کے لیے اہلِ علاقہ سمیت عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر پہنچ رہی ہے، جہاں لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے(رپورٹ ادریس چودھری دینہ جہلم)

دینہ:میری جیت پوری تحصیل دینہ کے صحافیوں کی جیت ہے۔ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا دینہ کے ممبران نےجس اعتماد کا مجھ پر اظہارِ کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔ تحصیل دینہ کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، نو منتخب صدر دینہ الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا یاسر صدیق کی میڈیا سے گفتگو

جہلم( ادریس چودھری) رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ اور حیاتِ طیبہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ کی سیرت ذاتی کردار، خاندانی تعلقات، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور معاشرتی معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ قرآنِ کریم کے پیغام کو سمجھنے کے ساتھ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو اپنی زندگی میں کس طرح عملی صورت دی۔ انہوں نے شرکاء کو قرآن و سیرت سے اپنا تعلق مضبوط بنانے اور ان تعلیمات کو روزمرہ زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شکاگو میں قونصل خانہ پاکستان اور سبیل سینٹر کے اشتراک سے سیرتِ طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب