چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اپریل 16, 2026 2:56 شام

ماں کی عظمت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر۔محمد بشارت چوہدری

ماں کی عظمت۔تحریر۔محمد بشارت چوہدری۔

أج کے دن( 21) اکیس رمضان المبارک میری والدہ محترمہ کا وصال ہوا تھا۔أج تین سال ہوگئے ہیں انھیں ہم سے بچھڑے ہوئے لیکن ان کی یاد ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہے۔أنکھیں بند کروں تو محسوس ہوتا ہے کہ ابھی ماں جی کی أواز سنائی دے رہی ہے۔ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ ماں جی کی صبح و شام اپنی اولاد کو دعائیں دینا۔کاش کہ وہ دن واپس لوٹ أئیں۔ گھر ماں کے بغیر وہ گھر نہیں رہتا جو ماں جی کے ساتھ ہوتا ہے۔شام کو اگر گھر أنے میں ذرا سی دیر ہوجائے تو ماں جی کا بار بار فون کروانا اور یہ کہنا کہ کافی دیر ہوگی ہےاندھیرا ہوگیا ہے ابھی تک گھر نہیں أئے۔اور بندہ جب گھر پہنچے تو ماں جی نے دعاؤں سے استقبال کرنا اور پوچھنا کہ کھانا تو نہیں کھایا ۔گھر والوں کو کہنا کہ میرے بچے کو کھانا دو جلدی سے۔صبح گھر سے نکلتے ہوئے ماں جی نے ڈھیروں دعائیں دینا۔ماں کا رشتہ دنیا میں سب سے انمول رشتہ ہوتا ہے باقی رشتوں میں کہیں نہ کہیں کوئی لالچ ہو سکتا ہے مگر ماں کا رشتہ ہر لالچ اور ہرغرض سے پاک ہوتا ہے۔ماں جب بولتی ہے تو اس کے لہجے میں مٹھاس ہوتی ہے جو شہد سے بھی میٹھی ہوتی ہے۔ماں جب مسکراتی ہے تو کلیاں کھل اٹھتی ہیں۔ماں جب پیار سے دیکھ رہی ہوتی ہے تو لگتا ہے کہ عرش سے رحمتیں اتر رہی ہیں۔ماں کی شان میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اگر عشاء کی نماز میں کھڑا ہوتا اور میری ماں مجھے أواز دیتی تو میں نماز توڑ کر ماں کی خدمت میں حاضر ہو جاتا اس سے أپ اندازہ لگائیں کہ ماں کی کتنی عظمت اور شان ہے۔کہ نبی پاک نے فرض نماز کو توڑ کر ماں کی خدمت میں حاضر ہونے کی بات فرمائی ہے۔ہم لوگ عمر میں کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوجائیں لیکن ماں کےلئے بچے ہی ہوتے ہیں۔چھوٹے بچوں کو جیسے نصیحتیں کرتے ہیں ویسے ہی ماں نے ہمیں بھی عمر کے ہر حصے میں نصیحتیں کرنی۔أہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔نبی پاک سے ایک صحابی نے پوچھا کہ یارسول اللہ مجھ پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے تو نبی پاک نے فرمایا کہ تیری ماں کا۔دوسری بار پھر پوچھا گیا کہ اس کے بعد أپ نے پھر فرمایا کہ تیری ماں کا حتی کہ تیسری بار بھی یہی فرمایا کہا تیری ماں کا۔چوتھی بار فرمایا کہ تیرے باپ کا حق ہے۔روز محشر سب کو ماں کے نام سے بلایا جائے گا۔میں ناچیز کیا لکھ سکتا ہون ماں کی شان میں ۔جن کے قدموں میں اللہ تعالیٰ نے جنت رکھ دی ہے اور باپ کو جنت کا دروازہ فرمایا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میرے والدین سمیت جن کے والدین اس دنیا سے پردہ فرما گے ہیں اس ماہ رمضان کے صدقے ان کی کامل بخشش فرمائے.اور انکو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلی و عرفاہ مقام عطاء فرمائے أمین ثم أمین۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

تازہ ترین خبریں

دینہ( ادریس چودھری) دینہ کے نواحی علاقے چھمالہ میں سکول میں بچیوں کے درمیان ھونے والی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے 57 سالہ شخص اور اس کا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔ایک بھتیجا شدید زخمی، بھتیجے دونوں سگے بھائی ۔ قاتل فیملی سمیت فرار ھو گیا۔ تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے تفتیش شروع کر دی