چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 10, 2026 9:08 صبح
تازہ ترین خبریں

معروف سوشل ورکر پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عباس کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ۔ ہسپتال کے لیے ضروری ادویات کا عطیہ پیش۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی شرکت

پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق معروف سوشل ورکر پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عباس نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے لیے ضروری ادویات کا عطیہ پیش کیا۔اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان تھے۔ان ادویات میں خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی معیاری اور قیمتی ادویات شامل کی گئی ہیں تاکہ مستحق مریضوں کو علاج معالجے میں سہولت میسر آ سکے۔ اس خیراتی جذبے کو مزید وسعت دیتے ہوئے ضرورت مند خواتین میں نئے سوٹ بھی تقسیم کیے گئے، جس کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات کی داد رسی کرنا تھا۔مذکورہ بالا شخصیات کی خصوصی کاوشوں سے ایک مخیر شخصیت نے چار لاکھ کی معیاری ادویات آر ایچ سی کو دینے کا اعلان کیا جو عنقریب ہسپتال انتظامیہ کو فراہم کر دی جائیں گی۔تقریب میں چیف آفیسر بلدیہ محمد فیصل، سپریٹینڈنٹ میاں سہیل، ممتاز سماجی شخصیت محترمہ خاتون سید اور سید ذوالفقار حسین شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس آر ایچ سی دینہ مسٹر سلیمان کی جانب سے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے، جنہیں شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور صفائی ستھرائی کی مثالی صورت حال پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے دوروں پر سوئی گیس کا سسٹم بھی کولیپس کر گیا شہر کے کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک گیس غائب خواتین کو کھانا پکانا مشکل ہوگیا دن رات کئی کئی گھنٹوں تک گیس آتی ہی نہیں حکومت گیس کے بحران کو حل نہ کر سکی

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی