چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 12:22 صبح

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا برطانیہ مانچسٹر دارالعرفان میں سراجا منیرا کانفرس سے خطاب

جہلم// ادریس چودھری//پیچھے چلنے والا کبھی برابر نہیں ہو سکتا۔امیر عبدالقدیر اعوان .جس نے بھی دین اسلام سے دنیا کے اصول لے کر ان پر عمل کیا وہ اس وقت دنیا میں ترقی کر رہے ہیں۔ہم جنہیں دین اسلام وراثت میں ملا ہم وہ اصول چھوڑ کر دین اور دنیا دونوں میں پیچھے رہ گئے۔ہمیں جو اقدار اور شفقت بڑوں سے ملی وہ ہمارے اندر کہیں نظر نہیں آرہی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا برطانیہ مانچسٹر دارالعرفان میں سراجا منیرا کانفرس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ موت کے مرحلے سے گزرنا کوئی عام بات نہیں ہے۔حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ روح جب ایک ایک باڈی سیل سے نکلتی ہے جیسے کانٹے دار جھاڑی پر باریک کپڑا ڈال کر پھر اسے ایک طرف سے پکڑ کر کھینچا جائے تو وہ تار تار ہو جائے گا۔لیکن ہم نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ لوگ وفات پا جاتے ہیں لیکن ان کے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی ہے۔کئی بار یہ بھی دیکھا ہے کہ قیمتی کفن ہوتا ہے قیمتی چارپائی ہوتی ہے لیکن چہرے پر اضطراب ہوتا ہے۔حضرت جی ؒ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حضرت جی ؒ کا وصال ہوا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کا جنازہ لیٹ ہوگا اس لیے یہاں سردے خانے کی سہولت موجود ہے آپ حضرت کو یہاں رہنے دیں۔تو میں نے ان سے کہا محترم آپ کل جنازے پر آنا اور اپنی آنکھوں سے خود دیکھ لینا کہ ان کا وجود حرکت دینے سے حرکت کرتا ہے کہ نہیں۔اس لیے کہ جب زندگی اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ کے حکم پر بسر ہو پھر کسی سرد خانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔وہ سر کیوں حرکت نہ کرے جسے اللہ کریم نے رکوع و سجود کی توفیق عطا فرمائی ہو۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔