چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 23, 2026 12:16 صبح

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گاؤں شراش کھیت نزد شاہ اسماعیل شہید مزار دفتر یونین کونسل ست بنی تحصیل بالاکوٹ ضلع مانسہرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم// ادریس چودھری// *الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد* الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 26 اپریل 2026 بروز اتوار بمقام گاؤں شراش کھیت نزد شاہ اسماعیل شہید مزار دفتر یونین کونسل ست بنی تحصیل بالاکوٹ ضلع مانسہرہ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں نے استفادہ کیا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی سرانجام دے رہی ہے۔ اس فاؤنڈیشن کی بنیاد شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمہ اللہ نے رکھی، جبکہ اس وقت اس کی سرپرستی حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی فرما رہے ہیں۔کیمپ میں ماہر و مستند ڈاکٹرز نے خدمات سر انجام دیں. مریضوں کا مکمل معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر معززینِ علاقہ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بلا سیاسی و مذہبی تفریق ملک بھر میں خدمتِ انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی نگرانی میں اسی طرح مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، ان شاء اللہ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔

تازہ ترین خبریں