
*جہلم(ریاض گوندل)ضلع جہلم کے ڈپٹی کمشنر کی بدترین کارکردگی 41اضلاع میں سے 37ویں پوزیشن حاصل کی ہے*تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں مختلف اضلاع کی انتظامی کارکردگی،عوامی خدمات،گورننس اور ترقیاتی اقدامات کو مدنظر رکھا گیا ہے جاری کردہ فہرست کے مطابق ضلع سرگودھا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نمایاں برتری ثابت کی،جبکہ مظفر گڑھ دوسرے اور جھنگ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔رینکنگ میں لودھراں چوتھے،اوکاڑہ پانچویں،پاکپتن چھٹے، بہاولپور ساتویں،رحیم یار خان آٹھویں،فیصل آباد نویں،نارووال دسویں،شیخوپورہ گیارہویں،بہاولنگر بارہویں،میانوالی تیرہواں،گجرانوالہ چودھواں،ڈیرہ غازی خان کو پندرہواں نمبر دیا گیا۔فہرست کے مطابق بھکر سولہویں،لیہ سترہویں، خوشاب اٹھارہویں،چنیوٹ انیسویں،راجن پور بیسویں،خانیوال اکیسویں،ننکانہ صاحب بائیسویں،راولپنڈی تیئسویں،اٹک چوبیسویں،سیالکوٹ پچیسویں،ساہیوال چھبیسویں اور منڈی بہاؤالدین ستائیسویں، وزیرآباد اٹھائیسویں، حافظ آباد انتیسویں، ملتان تیسویں،قصور اکتیسویں،کوٹ ادو بتیسویں،گجرات تینتیسویں،مری چونتیسویں،لاہور پینتیسویں،وہاڑی چھتیسویں اور جہلم سینتیسویں نمبر پر رہا ہے چکوال اٹھتیسویں، تونسہ انتالیسویں، ٹوبہ ٹیک سنگھ چالیسویں جبکہ تلہ گنگ کو اکتالیسویں نمبر پر رکھا گیا ہے حکومتی ذرائع کے مطابق یہ درجہ بندی مختلف اشاریوں پر مبنی ہے جن میں عوامی شکایات کے ازالے صفائی و ستھرائی، صحت و تعلیم کی سہولیات ریونیو ریکوری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور گورننس کے دیگر عوامل شامل ہیں



















