چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

اگست 8, 2026 8:27 صبح
تازہ ترین خبریں

جہلم:ہوشربا مہنگائی اور حالات سے تنگ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے خودکشی کے تین افسوسناک واقعات٫ دو افراد جاں بحق, ایک خاتون کی حالت تشویشناک

جہلم:ہوشربا مہنگائی اور حالات سے تنگ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے خودکشی کے تین افسوسناک واقعات٫ دو افراد جاں بحق, ایک خاتون کی حالت تشویشناک جہلم ( نعیم احمد بھٹی) ہوشربا مہنگائی اور حالات سے تنگ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوچکے شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے خودکشی کے تین افسوسناک واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے قرض میں جکڑا رمضان پورہ کا 43 سالہ عتیق زہریلی گولیاں کھا کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تفصیلات کے مطابق ہوشربا مہنگائی اور حالات سے تنگ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ رمضان پورہ میں پیش آیا جہاں 43 سالہ عتیق ارشد نے مبینہ طور پر قرض اور مالی پریشانی سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق متوفی کا لین دین کا معاملہ تھا جبکہ مرنے سے قبل دیے گئے بیان میں اس نے بتایا کہ وہ 20 لاکھ روپے کے قرض کی ادائیگی کی پریشانی میں مبتلا تھا، جس کے باعث اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھائیں۔دوسرا واقعہ محلہ اسلامیہ سکول میں پیش آیا جہاں 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے والدہ سے جھگڑے کے بعد یہ انتہائی اقدام اٹھایا تیسرا واقعہ تھانہ چوٹالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 35 سالہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اسپتال ذرائع کے مطابق صرف 6 گھنٹوں کے دوران سول اسپتال میں خودکشی کے تین واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جا رہا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

دینہ:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم اور صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ دینہ عبدالغفار کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی ریلی کا انعقاد۔یوتھ ونگ کے عہدیداروں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایسی نشست یا محفل جس میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ یا دین کا ذکر نہ ہو ایسی محفل سے متعلق رو زآخرت سوال ہو گا اور پچھتائیں گے کہ کاش ہم ایسی محفل نہ کرتے۔اگر ایک محفل کے متعلق اتنی سخت وعید ہے تو ہماری زندگی کے شب و روز جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی یاد سے خالی ہیں اگر غور کریں تو سمجھ آئے گی کہ کتنے دین پر ہیں اور کتنے دین سے دور لایعنی اعمال میں وقت کا ضیاع کر رہے ہیں۔ہم اپنی ساری زندگی اصول تجویز پر گزار دیتے ہیں جبکہ دین اسلام اصول تفویض پر زندگی بسر کرنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پا کستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب

جہلم:DHQ ہسپتال جہلم ، چلڈرن وارڈ میں 35 بیڈز پر 70 بچے اور ساتھ 70 مائیں ، بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے ، عوامی حلقے ، اس گرمی اور حبس میں ائیرکنڈیشنر 4 سے 5 گھنٹے چلایا جاتا ہے پھر 6گھنٹون کے لئے بند کر دیا جاتا ہے ، مائیں ، وارڈ میں پنکھوں کی ہوا نہ ہونے کے برابر ہے ستم یہ کہ میرے بیڈ پر پنکھا ہی نہیں ،میں ساری رات ہاتھ والے پنکھے سے اپنے بچے کو ہوا دیتی ہوں ، ایک ماں کی دہائی