چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 19, 2026 9:52 شام

جہلم// بچوں کے داخلے میں پنجاب بھر میں ضلع جہلم کا آخری نمبر۔ تمام تر ذمہ داری ایلیمنٹری شعبہ کی،مذکورہ شعبہ حسب توقع نئے بچوں کو داخل کروانے میں ناکام رہا

جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)چند روز قبل میڈیا پر خبر چلی کہ محکمہ تعلیم ضلع جہلم معیاری کارگزار دکھانے میں ناکام رہا اسبابِ وجوہات کا ادراک انتہائی ضروری ہے بلاشبہ محکمہ تعلیم پنجاب نے جو ٹارگٹ بچوں کے داخلے کے سلسلے میں جاری کیا ضلع جہلم ٹارگٹ پورا نہ کر سکا اس کی تمام تر ذمہ داری ایلیمنٹری شعبہ کی ہے مذکورہ شعبہ حسب توقع نئے بچوں کو داخل کروانے میں ناکام رہا اس مقام پر دیگر محکموں کا ذکر کرنا انتہائی ضروری ہے محکمہ صحت کو ٹارگٹ دیا جاتا ہے کہ اتنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہونگے ہر سال یہ ٹارگٹ پورا کیا جاتا ہے چیف منسٹر پنجاب کی انسپیکشن ٹیم جب کسی ہسپتال کی ناقص کارگزاری دیکھتی ہے تو وہاں کے ایم ایس کو تبدیل کر دیا جاتا ہے اور اس کا الزام سی ای او ہیلتھ پر عائد نہیں ہوتا اسی طرح سی ای او ایجوکیشن کو مردے الزام ٹھہرانا نامناسب ہے ۔۔لٹریسی ڈیپارٹمنٹ جہلم اپنے بچوں کی تعداد میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے شعبہ ایلیمنٹری جہلم مطلوبہ ٹارگٹ کیوں پورا نہیں کر سکا؟ پرائیویٹ ادارے اپنی مثالی کارگزاری کی وجہ سے زاہد بچوں کو داخل کرنے میں معذرت چاہتے ہیں جبکہ والدین کی خواہش ہے کہ ان کا بچہ ااس ادارے میں داخل ہو بلاشبہ ایلیمنٹری کی کارگزاری انتہائی ناقص ہے ان کی وجہ سے محکمہ تعلیم کو سبکی ہوئی ہے اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر نے اپنے حلقے کے اداروں کو مثبت انداز میں کیوں نہیں چیک کیا ؟ ان وجوہات کا سد باب کیوں نہیں کیا جن کی وجہ سے بچے داخل نہیں ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز بھی اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر کو چیک نہیں کر سکے یہی وہ وجہ ہے جس کی وجہ سے ٹارگٹ پورا نہیں ہوا کاش ڈی ای او ایلیمنٹری صاحبان اگر بروقت کوشش کرتے تو اج محکمہ تعلیم کو سبکی نہ ہوتی مذکورہ افیسران کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے ماتحت افیسران کو ہر وقت انڈر ابزرویشن رکھیں تاکہ جو امسال کوتاہی ہوئی ہے مستقبل میں ایسا نہ ہو توقع کی جاتی ہے کہ موجودہ سی ای او ایجوکیشن جہلم نازیہ شہزادی ایسے اقدامات ضرور اٹھائیں گی جس کی وجہ سے انے والے وقت میں اس کا ازالہ ہو جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد

تازہ ترین خبریں