چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جون 5, 2026 10:45 شام

جہلم// ادریس چودھری سے// ۔اللہ کریم نے جو ہنر یا اوصاف کسی بھی بندہ مومن کو دئیے ہیں وہ انہیں صرف اللہ کی رضاکے لیے استعمال کرے گا تو یہ سب کچھ انفاق فی سبیل اللہ کہلائے گا۔ دین اسلام زندگی میں میانہ روی کی تعلیم دیتا ہے۔جب بھی بندہ مومن اللہ کی راہ میں خرچ کر رہا ہوتا ہے جس میں زکوۃ،صدقات،عشر تو اُسے یہ خیال ہوتا ہے اور وہ اس بات کا اقرار کر رہا ہوتا ہے کہ یہ مال میرا نہیں ہے بلکہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے سب اللہ کا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب

جہلم// اللہ کریم نے جو ہنر یا اوصاف کسی بھی بندہ مومن کو دئیے ہیں وہ انہیں صرف اللہ کی رضاکے لیے استعمال کرے گا تو یہ سب کچھ انفاق فی سبیل اللہ کہلائے گا۔ دین اسلام زندگی میں میانہ روی کی تعلیم دیتا ہے۔جب بھی بندہ مومن اللہ کی راہ میں خرچ کر رہا ہوتا ہے جس میں زکوۃ،صدقات،عشر تو اُسے یہ خیال ہوتا ہے اور وہ اس بات کا اقرار کر رہا ہوتا ہے کہ یہ مال میرا نہیں ہے بلکہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے سب اللہ کا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بہت سے ممالک ہیں لیکن ان میں اسلامی قوانین نہیں ہیں۔اگر کوئی انفرادی طور پر اُٹھ کھڑا ہو اور کہے کہ میں اسلام نافذ کرتا ہوں تو یہ فساد کا سبب بنے گا۔جن کے پاس اختیار ہے کیا وہ دعوی ایمانی نہیں رکھتے؟صاحب اختیار کی ذمہ داری ہے کہ انصاف کریں اور لوگوں کو سہولت دیں۔لوگوں کو تحفظ ملے ان کی زندگیاں آسان ہوں۔ہمیں تو غیر مسلم کے ساتھ بھی انصاف کرنا تھا ان کے ساتھ بھی زیادتی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقوی ایک کیفیت ہے اور متقی اس کیفیت کے حامل شخص کو کہتے ہیں۔متقی کے اوصاف میں سے ہے کہ وہ ہر حالت میں اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے فراوانی ہو یا تنگدستی وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرتا رہتا ہے۔دوسرا وصف جب اسے غصہ آئے تو وہ ضبط کر لیتا ہے اور معاف کر دیتا ہے۔ہمیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہمارے اندر کمی بیشی ہے تو اسے دور کیا جائے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔ یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر اہتمام 40 روزہ سالانہ روحانی تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک کے طو ل و عرض اور بیرون ممالک سے بھی سالکین سلسلہ عالیہ اپنی روحانی تربیت کے لیے تشریف لائیں گے۔اس اجتماع میں سالک کو ایک باقاعدہ تربیتی پروگرام کے تحت گزارا جاتا ہے اور روزانہ دن گیارہ بجے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی صحبت شیخ کے پریڈ میں خطاب فرماتے ہیں۔دعوت عام ہے اپنے دلوں کو برکات نبوت ﷺ سے منور کرنے کے لیے تشریف لائیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

The skills or attributes that Allah has given to any believer will be used only for the pleasure of Allah SWT, so all this will be called (Infaaq) spending in the way of Allah SWT. The religion of Islam teaches moderation in life. Whenever a believer is spending in the way of Allah, in which Zakat, Sadaqah, Ushar, he has this idea and he is confessing that this wealth is not his, but whatever he has, everything belongs to Allah SWT. Address of Ameer Abdul Qadeer Awan Sheikh Silsila Naqshbandia Owaisiah on Friday

جہلم// ادریس چودھری سے// ۔اللہ کریم نے جو ہنر یا اوصاف کسی بھی بندہ مومن کو دئیے ہیں وہ انہیں صرف اللہ کی رضاکے لیے استعمال کرے گا تو یہ سب کچھ انفاق فی سبیل اللہ کہلائے گا۔ دین اسلام زندگی میں میانہ روی کی تعلیم دیتا ہے۔جب بھی بندہ مومن اللہ کی راہ میں خرچ کر رہا ہوتا ہے جس میں زکوۃ،صدقات،عشر تو اُسے یہ خیال ہوتا ہے اور وہ اس بات کا اقرار کر رہا ہوتا ہے کہ یہ مال میرا نہیں ہے بلکہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے سب اللہ کا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب

تازہ ترین خبریں