چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 22, 2026 10:49 شام
تازہ ترین خبریں

پنڈدادنخان ( راشد خان سے) لمپی سکن بیماری تحصیل کے مضافات میں نمودار بگا سیال میں متعدد کیس سامنے آگئے درجنوں گائیں اور بیل متاثر، مویشی پال حضرات میں تشویش، فوری ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا مطالبہ

پنڈدادنخان ( راشد خان سے) لمپی سکن بیماری تحصیل کے مضافات میں نمودار بگا سیال میں متعدد کیس سامنے آگئے درجنوں گائیں اور بیل متاثر، مویشی پال حضرات میں تشویش، فوری ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادن خان کے مغربی علاقے بگا سیال میں لمپی سکن بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، جس کے نتیجے میں درجنوں گائیں اور بیل متاثر ہو چکے ہیں۔ بیماری کے باعث مویشی پال حضرات شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ جانوروں کی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔متاثرہ جانوروں کے جسم، گردن اور ٹانگوں پر سخت گلٹیاں نمودار ہو رہی ہیں اور جلد پر زخم بھی بن رہے ہیں۔ بیماری کے باعث جانوروں کو چلنے پھرنے اور خوراک کھانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جس سے ان کی صحت تیزی سے گر رہی ہے اور اکثر جانور کمزور و لاغر ہو چکے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق دودھ دینے والے جانوروں کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے مویشی پال افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بیماری ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے علاوہ ضلع خوشاب کے مشرقی اور ضلع سرگودھا کے شمالی علاقوں تک بھی پھیل رہی ہے۔محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاہم تاحال بیماری پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ مویشی پال حضرات نے حکومت اور محکمہ لائیو سٹاک سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرتے ہوئے فوری ویکسینیشن مہم شروع کی جائے تاکہ قیمتی جانوروں کو ممکنہ اموات سے بچایا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

اہلیان دینہ اور گردونواح کے علاقوں کے لیئے خوشخبری ۔فلو نزلہ زکام بخار سے محفوظ سردیاں معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان کی زیر نگرانی عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ پر فلو ویکسین کے لیئے اسسمینٹ کیمپ کا انعقاد 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کیا جائے گا

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صدر پریس کلب عمران سلفی کوسنیئر صحافیوں کی طرف سے مبارکبادورکنگ جرنلسٹ قصور کے گروپ لیڈر شیخ محمد حسین، افضل ناصر بھٹی، سعید بھٹی، شوکت نقشبندی نے گلدستہ پیش کیامحبت ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سب سے زیادہ "حرمین شریفین” میں بولی اور سمجھی جاتی ہے: محمد عمران سلفی