
تعارف شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی
حضرت امیرعبدالقدیر اعوان (مدظلہ العالی) سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ المکرم ہیں۔ آپ کو حضرت امیر محمد اکرم اعوان (رحمۃ اللہ علیہ) نے اپنا جانشین اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ منتخب فرمایا۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان (مدظلہ العالی) نے شیخ سلسلہ بننے سے پہلے ناظم اعلیٰ کے طور پر سربراہ الاخوان/ الاخوت ، کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان 26 مارچ 1973 کو پاکستانکے ضلع چکوال کے شہر "منارہ” میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم صقارہ اکیڈمی ، دارالعرفان منارہ سے حاصل کی ، اور اعلی تعلیم صقارہ کالج ، لاہور سے حاصل کی۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان (مدظلہ العالی) نے اپنے والد حضرت امیر محمد اکرم اعوان (رحمۃ اللہ علیہ) جو کہ اپنے وقت کے بہت بڑے صوفی تھے، کی صحبت میں 44 سال گزارے ، جن سے انہوں نے براہ راست دینی علم حاصل کیا، اور روحانی تربیت حاصل کی-حضرت امیر عبدالقدیر اعوان (مدظلہ العالی) چالیس روزہ سالانہ اجتماع کے دوران روزانہ اسلامک لیکچر دیتے ہیں ، سالانہ اجتماع ، موسم گرما میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان میں ہوتا ہے، جس میں پوری دنیا کے احباب شرکت ہوتے ہیں۔ ان لیکچرز کی بنیادی توجہ طلبہ کی روحانی تعلیم ہے ، لیکن ان میں دین سے متعلق دیگر موضوعات کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ اسی طرح رمضان کے اختتام پر دس روزہ اعتکاف کا اجتماع ، ماہانہ اجتماع اور ان کے ہفتہ وار جمعہ کے خطبے بے پناہ روحانی علم کا ایک ذریعہ ہیں، جو کہ متلاشیوں کو ان کی روحانی تعلیم اور ترقی میں رہنمائی کرتے ہیں۔ حضرت امیر عبد القدیر اعوان (مدظلہ العالی) صقارہ اکیڈمی کے سربراہ بھی ہیں۔ اس اکیڈمی میں دینی اور معیاری تعلیمی نصاب کو یکجا کیا گیا ہے جس کے ذریعہ اس کے طلباء نہ صرف تعلیمی سطح پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ مثالی اور روشن خیال مسلمان بھی ہیں۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان (مدظلہ العالی) الفلاح فاؤنڈیشن کے سرپرست کی حیثیت سے پاکستان کے دیہی ، شہری اور قدرتی آفآت سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی امداد بھی فرماتے ہیں۔سن 2010۔ سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان (مدظلہ العالی) اپنے پیارے والد حضرت امیر محمد اکرم اعوان (رحمۃ اللہ علیہ) کے مشن دین اسلامی کی سربلندی کے لیے بین الاقوامی دورے کر رہے ہیں۔ آپ کے سالانہ سفر نامے میں یورپ ، امریکہ اور مشرق وسطی کے بیرون ملک سفر کے علاوہ پاکستان کے اندر مقامی سفر بھی شامل ہیں۔ آپ ہر روز انٹرنیٹ پر آن لائن ذکر قلبی کرواتے ہیں، اور ای میل کے ذریعہ ہر روز سالکین کے سوالات کے جواب دیتے ہیں، اور آپ کے سالکین آپ سے ملاقات کرنے کے لیے آپ کے دفتر دارالعرفان منارہ ملنے آتے ہیں۔ اپنے مصروف شیڈول کے ساتھ ساتھ ، آپ سالکین کے بھیجے گئے خطوط کے جواب بھی ارسال فرماتے ہیں۔ آپ (مدظلہ العالی) ماہانہ رسالہ "المرشد” کے سربراہ ہیں اور اس کی حیثیت سے "اداریہ” بھی لکھتے ہیں۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان (مدظلہ العالی) کا مشن دین حق کی سربلندی اور اللہ رب العزت اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تعلق، اور معاشرے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں سچائی ، اخلاص اور وفاداری کو فروغ دینا ہے۔ آپ (مدظلہ العالی) نے نوجوانوں کے کردار سازی پر خصوصی توجہ دی۔ آپ (مدظلہ العالی) اپنے معزز والد اور پیارے شیخ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معاشرے کی بہتری کے لئے ایک یقینی اور مثبت کردار ادا فرما رہے ہیں۔آئیے تزکیہ نفس کے لئے آج ہی دارالعرفان تشریف لائیے۔موٹر وے M 2 پر کلر کہار انٹر چینچ پر اترتے ہوۓ کلر کہار جھیل کے ساتھ ساتھ خوشاب سرگودھا روڈ پر چلتے ہوۓ میانی بوچھال کلاں اور نور پور سیتھی سے ہوتے ہوۓ آپ منارہ پہنچ سکتے ہیں۔



















