
جہلم// ادریس چودھری//الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
یہ کیمپ بروز اتوار 14 جون 2026
بمقام گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بن ۔ مری میں
11 بجے سے 2 بجے تک چلتا رہا۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور یہ اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کے سرانجام دے رہی ہے۔
آج کے میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ اور أئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیں
فری شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ بھی کیے گئے
اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں ضرورت مند کیلیے ہے وہاں سفید پوش طبقے کو بھی بہت فائدہ ہے۔
الفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی کر رہے ہیں
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اسی طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے انشاءاللہ



















