
جہلم// ادریس چودھری//
زندگی کا سفر موت کی طرف ہے۔ہم بحیثیت مجموعی تجاوز کرتے ہیں اللہ کریم غفورالرحیم ہیں اگر ایک دن میں 70 بار بھی شرمندگی سے ندامت سے معافی مانگی جائے تو اللہ کریم معاف فرما دیتے ہیں۔ہمیں ہر وقت اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہیے ہر بندے کو اپنا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ نہاں خانہ دل میں کیا ہے؟
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا سالانہ اجتماع کے موقع پر صحبت شیخ میں خطاب۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہیں موت کا کوئی خوف نہ ہوگا بلکہ وہ اپنے محبوب (اللہ کریم)سے ملنے کے منتظر ہوں گے۔لیکن آپ نے لمبی زندگی کی دعا کا بھی فرمایا ہے تا کہ مزید نیک اعمال کیے جا سکیں۔اللہ کریم ایمان کی زندگی دیں اور موت بھی ایمان والی عطا فرمائیں۔صبح اور شام کا ذکر دوامی کیفیت میں لے آتا ہے۔جب توجہ الی اللہ نصیب ہو تی ہے پھر اعمال بھی خالص ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔اللہ کریم خیر فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔



















