چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

جولائی 25, 2026 1:33 صبح

دوستی*تحریر : *غضنفر علی اکرام*۔۔۔۔ دھنیالہ۔جہلم

*دوستی*تحریر : *غضنفر علی اکرام*

دوستی ایک سدا بہار جزبہ اور رشتہ ہے جو انسان خود بناتا ہے اور بعض اوقات یہ خون کے رشتوں سے زیادہ پائدار اور نسلوں تک چلنے والا رشتہ ہوتا ہے سچا دوست ایک نعمت سے کم نہیں ہوتا دوستی کی کئ قسمیں ہوتی ہیں دوستی کی پہلی قسم خاندانی دوستی ہے یہ دوستی ایک خاندان سے دوسرے خاندان تک نسل در نسل چلتی رہتی ہے کسی دور میں کسی وجہ سے دو خاندان ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اور پھر ان میں دوستی کا ایسا بندھن بندھ جاتا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر جان چھڑکنے لگتے ہیں ایک دوسرے کی حرمت پر کٹ مرتے ہیں مگر دوستی کے رشتے پر آنچ نہیں آنے دیتے ایک دوسرے کے رسوم ورواج کی راہ میں نہیں آتے یہ دوستی ہمارے بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں قبائل کے درمیان بدرجہ اتم پائی جاتی ہےدوستی کی دوسری قسمسیاسی دوستی ہے یہ دو یا دو سے زیادہ افراد کے درمیان ہوتی ہے اس دوستی کے اپنے ہی مقاصد ہوتے ہیں یہ دوستی صرف مفادات کی بنیاد پر ہوتی ہی اگر آپ کے ساتھ کوئی مفاد جڑا ہوا ہو تو آپ شہد کی طرح میٹھے ہوتے ہیں اور مفاد ختم ہونے پر آپ کو زہر ہلاہل گردانا جاتا ہے یوں یہ دوستی سب سے ناپائدار اور کچی ہوتی ہے مفادات نکل جانے کی صورت میں آج کے دوست کل کے دشمن بن جاتے ہیں اور بعض صورتوں میں دوست ہی دوست کو تختہ دار تک پہنچانے سے بھی نہیں ہچکچاتے دوستی کی تیسری قسم پیشہ ورانہ دوستی ہوتی ہے یہ ایک ہی پیشے سے وابستہ لوگوں کے درمیان ہوتی ہے اور بطور خاص فوجیوں میں یہ دوستی زیادہ مضبوط ہوتی ہے جوان ہو یا افسر جنہوں نے سفرو حضر میں، بزم و رزم میں کسی محاذ پر ، کسی گلیشیئر پر یا کسی بھی پر خطر جگہ پر کچھ عرصہ اکٹھے گزارا ہوتا ہے ان کے درمیان بلا لحاظ عمر یا عہدہ یا ذات برادری ایک بے نام سا رشتہ ابھرتا ہے اور مضبوط دوستی میں بدل جاتا ہے اور پوری سروس بلکہ پوری زندگی قائم و دائم رہتا ہے اور سپاہی سے جرنیل تک سب اس دوستی کو عزت اور مان دیتے ہیں دوستی کی چوتھی قسم شاعرانہ دوستی ہوتی ہے یہ ایک شاعر اور اس کے محبوب کے درمیان تخیلاتی یا فرض دوستی ہوتی ہے بیچارہ شاعر زندگی میں کبھی اپنے محبوب کا حقیقی وجود دیکھ ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ ہوتا ہی نہیں خیالوں ہی خیالوں میں اپنے دوست کی مدح یا ہجو لکھ لکھ کر دیوان بھر دیتا ہے مگر جو محبوب (بیوی) گھر میں ہوتی ہے اس کے ساتھ اس کی کبھی بنی ہی نہیں یہ دوستی بھی ڈھول کی طرح ہوتی ہے جو بجتی تو خوب ہے مگر اندر سے سدا کی تنہا اور کھوکھلی۔۔ (شاعر حضرات سے معزرت)دوستی کی ایک خطرناک قسم سوشل میڈیا کی دوسی ہے اس دوستی نے جانے کتنے ہی گھر بلکہ خاندان اجاڑے ہیں انٹر نیٹ پر دوستی کے متوالوں کو عمر بھر کی پونجیوں سے محروم کیا معصوم بچیوں اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات بلیک میلنگ ،ڈکیتیاں اغوا برائۓ تاوان افراد اور خاندانوں کی عزتوں کا اچھالنا گالم گلوچ کلچر کو پھیلانا سیاسی پارٹیوں کے سوشل وننگ بن کر ملکی وقار کے خلاف کام کرنا بلکہ ملک اور دین سے غداری جیسے قبیح کاموں میں ملوث ہو کر دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا نت نئے بے ہودہ نعرے گھڑ کر معاشرے میں انتشار پھیلانا اور گھر کو گھر کے چراغ سے پھونک دینے کا کام آسان بنا دیا ہے بیشک سوشل میڈیا کی دوستیوں کے فوائد بھی ہیں مگر مضمرات کہیں زیادہ ہیںدوستی کی سب سے ارفع قسم لنگوٹیا دوستی کہلاتی ہے یہ سب سے الگ،متنوع اور پائیدار دوستی ہوتی ہے یہ بچپن کی عمر میں گلی محلے یا سکول فیلوز میں وقوع پزیر ہوتی ہے جو سب سے منفرد اور بے غرض و بے لوث ہوتی ہے یہ جوں جوں وقت گزرتا ہے مضبوط سے مضبوط تر ہو جاتی ہے اور بعض صورتوں میں دوستوں کے بچوں میں بھی منتقل ہو کر رشتہ داری میں تبدیل ہو جاتی ہے یہ لنگوٹیئے دنیا میں اپنی ہی نوعیت کے دوست ہوتے ہیں یہ ایک طرح سے یار غار ہوتے ہیں جہاں چار دوست اکٹھے ہوتے ہیں ایک دم سے تخیل میں اپنی کسی جماعت میں پہنچ جاتے ہیں اپنے اساتزہ کے قصے یانقلیں بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عمر کے لحاظ سے بےشک پچپن کے بھی ہوں تو یاد بچپن کو کرتے ہیں مزے کی بات یہ کہ جب بھی یہ اکٹھے ہوں کھلنڈرے لڑکوں کا روپ دھار لیتے ہیں یہ اپنی ٹائم کار میں بیٹھ کر ہمیشہ ماضی کے سفر پر نکل جاتے ہیں وہی بچپن کی گلیاں شرارتیں کھیل کود لطائف اور یاوہ گوئیاں ان کا خاص شغف ہوتے ہیں جو بھی ہو یہ لنگوٹیئے یار ایک دوسرے کو بوڑھا ہونے ہی نہیں دیتے دوستی کی اس نایاب قسم سے معاشرے کا ہر فرد ہی فیضیاب ہوتا آیا ہے الغرض دوستی جس رنگ میں بھی ہو اور جتنی بھی ہو برقرار رہے تو زندگی میں دھنک کے سارے رنگ بکھیر دیتی ہے بس اللہ سب کو برے دوستوں کی صحبت سے بچائے اور سچا دوست بنانے اور بننے کی سب کو توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔آمین

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں