






*نور ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مستحق طلبہ کے لیے 100 اسکول بیگز اور تعلیمی سامان کا عطیہ*جنرل سیکرٹری نور ویلفیئر سوسائٹی فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے پنڈ دادن خان کے سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم مستحق طلبہ و طالبات کے لیے 100 اسکول بیگز، کاپیاں، اسٹیشنری کا سامان اور جوسز عطیہ کیے۔عطیہ کردہ سامان چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نازیہ شہزادی کے دفتر میں ان کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہلم علیم یوسف اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی خضر حیات خان بھی موجود تھے۔جنرل سیکرٹری نور ویلفیئر سوسائٹی فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مستحق اور ضرورت مند بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نور ویلفیئر سوسائٹی مستحق طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے اور انہیں بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی فلاحی سرگرمیاں آیندہ بھی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کے تعاون سے جاری رکھے گی۔اس موقع پر سی او ایجوکیشن جہلم نازیہ شہزادی نے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا اس کار خیر میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا.



















