چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 15, 2026 7:15 شام
تازہ ترین خبریں

میرپور ( رپورٹ: آصف محمود چودھری) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میرپور راجہ اعجاز احمد نے ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج معالجے میں مبینہ غفلت اور فرائض میں کوتاہی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعدد ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا

میرپور ( رپورٹ: آصف محمود چودھری) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میرپور راجہ اعجاز احمد نے ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج معالجے میں مبینہ غفلت اور فرائض میں کوتاہی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعدد ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے، جبکہ معاملے کی مکمل جانچ پڑتال اور ذمہ داران کے تعین کے لیے باقاعدہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راجہ اعجاز احمد نے ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق صورتحال کا خود جائزہ لیا، جس کے بعد فرائض میں غفلت اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات میں کوتاہی کے معاملے پر متعلقہ ملازمین کے خلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میرپور راجہ اعجاز احمد نے کہا کہ مریض ہسپتال میں علاج، نگہداشت اور صحت کے تحفظ کی امید لے کر آتے ہیں، مریضوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز قابل قبول نہیں۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور شائستگی سے پیش آیا جائے اور انہیں بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بروقت، مؤثر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فرائض میں کوتاہی کے مرتکب عناصر کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ محنت، دیانت داری اور خلوص سے مریضوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔راجہ اعجاز احمد نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں مریضوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ایک اہم قومی و انسانی ذمہ داری ہے۔ مریضوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا ، غفلت ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف ضابطے کے مطابق مؤثر کارروائی عمل میں لا کر ان کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں نظم و ضبط، مؤثر نگرانی، عملے کی جوابدہی اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات مؤثر بنائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد

بہترین تبلیغ یہ ہے کہ ہم خود عملی طور پر اپنا وہ کردار اختیار کریں جس کا دوسرے کو بتا رہے ہیں کیونکہ اگرہم ممبر پر بیٹھ کر بیان کریں اور اپنا عمل اس سے مختلف ہو تو پھر اس تبلیغ کا اثر نہ ہو گا۔آج بھی مجاہدین جان اللہ کے سپرد کرتا ہے تو اس کے بارے حکم ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ اللہ کے ہاں سے رزق پاتا ہے تو جو اللہ کا نبی اور رسول ہے اس کا مقام کیا ہوگا۔موت کے بھی درجے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔

میر پور(آصف محمود چوہدری) میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں پیزا شوارما سینٹروں اور دیگر پکوان سینٹروں میں فروزن چکن ناقص چٹنیاں ٹومیٹو کیچپ اور دیگر چیزیں اکثر جگہ پر استعمال کی جانے لگی- عوام کی صحت سے کھیل کر اعلیٰ پکوان کے نام پر چند لوگ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف جب کہ ناقص تیل گھی بھی استعمال کیے جانے لگا محکمہ فوڈز کے ذمہ داران نوٹس لیں عوامی مطالبہ

تازہ ترین خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد