چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

ستمبر 15, 2026 6:25 شام
تازہ ترین خبریں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام 19 ستمبر 2026 صبح 9 بجے سے 4 بجے تک مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام أباد میں *دوسری ملک گیر نیشنل کانفرنس "Healing the Healers* "کا انعقادِ کیا جائے گا

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان بصد مسرت اعلان کرتی ہے کہ19 ستمبر 2026 صبح 9 بجے سے 4 بجے تک مووین پک ہوٹل سینٹورس اسلام أباد میں *دوسری ملک گیر نیشنل کانفرنس "Healing the Healers* "کا انعقاد کیا جا رہاالفلاح فاؤنڈیشن پاکستان ہے، جس میں پاکستان بھر سے نامور ڈاکٹرز، پروفیسرز اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین شرکت کریں گے۔اس اہم کانفرنس میں شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و پیٹرن اِن چیف الفلاح فاؤنڈیشنحضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔کانفرنس کا بنیادی مقصد شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے افراد کی فلاح و بہبود، ان کے ذہنی و عملی بوجھ میں کمی، اور معاشرے کی بہتری کیلئے ایک مشترکہ لائحۂ عمل تشکیل دینا ہے۔ملک کے مختلف شعبہ جات کے معروف پروفیسر ڈاکٹرز بھی اس کانفرنس سے خطاب کریں گے، جبکہ پاکستان کی معتبر ڈاکٹرز تنظیمیں بشمولپی ایم اے پنجاپپی پی اے پنجاپپی اے ایف پی پنجاپوائے ڈی اے پاکستانمائنڈ أرگنائزیشن بھی بھرپور شرکت کریں گےالفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی زیلی فلاحی تنظیم ہے جس کا مقصد ملک بھر میں انسانیت کی بے لوث خدمت ادا کرنا ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی، جو بعد میں 1991 میں رجسٹر کروا دی گئی۔ یہ سلسلہ عالیہ کی جانب سے 1960 کی دہائی سے جاری فلاحی کاموں کا تسلسل تھی۔ موجودہ وقت میں یہ ادارہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی سرپرستی سرگرمِ عمل ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن اپنے فلاحی کاموں کو کسی بھی سیاسی یا فرقہ وارانہ وابستگی کے بغیر صرف اور صرف خلق خدا کی خدمت کے جذبے سے انجام دیتی ہے۔الفلاح فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر، ان کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری اور پائیدار فلاحی، طبی، آفاتی و ہنگامی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے یہ تنظیم مختلف شعبوں میں کام کرتی ہےفاؤنڈیشن باقاعدگی سے مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی ہے، جہاں مریضوں کا مفت معائنہ کیا جاتا ہے اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کیمپس میں ماہر ڈاکٹرز کی ایک وسیع ٹیم اپنی خدمات پیش کرتی ہے الفلاح فاؤنڈیشن ملک میں آنے والی قدرتی آفات، جیسے سیلاب اور زلزلوں، کے دوران ہنگامی امداد اور بحالی کے کاموں میں ایک مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی، جیسے کہ خشک راشن، گرم کپڑے اور رہائش کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن آفت زدہ علاقوں میں گھروں کی بنیادی تعمیر میں بھی مدد فراہم کرتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ بہترین تعلیم و تربیت کا بھی اہتمام کرتی ہے۔ عدالتی امور میں بھی مفت راہنمائی کا بھی اہتمام کرتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد

بہترین تبلیغ یہ ہے کہ ہم خود عملی طور پر اپنا وہ کردار اختیار کریں جس کا دوسرے کو بتا رہے ہیں کیونکہ اگرہم ممبر پر بیٹھ کر بیان کریں اور اپنا عمل اس سے مختلف ہو تو پھر اس تبلیغ کا اثر نہ ہو گا۔آج بھی مجاہدین جان اللہ کے سپرد کرتا ہے تو اس کے بارے حکم ہے کہ اسے مردہ نہ کہو وہ اللہ کے ہاں سے رزق پاتا ہے تو جو اللہ کا نبی اور رسول ہے اس کا مقام کیا ہوگا۔موت کے بھی درجے ہیں۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطا ب۔

میر پور(آصف محمود چوہدری) میر پور اور ارد گرد کے علاقوں میں پیزا شوارما سینٹروں اور دیگر پکوان سینٹروں میں فروزن چکن ناقص چٹنیاں ٹومیٹو کیچپ اور دیگر چیزیں اکثر جگہ پر استعمال کی جانے لگی- عوام کی صحت سے کھیل کر اعلیٰ پکوان کے نام پر چند لوگ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف جب کہ ناقص تیل گھی بھی استعمال کیے جانے لگا محکمہ فوڈز کے ذمہ داران نوٹس لیں عوامی مطالبہ

تازہ ترین خبریں

جہلم پروفیسر خورشید علی ڈار کی رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔مبارک حضرت بابا سید فضل الہی شاہ ہمدانی المعروف حضرت بابا فضل شاہ سرکار چھجہ شریف۔ گزشتہ روز آستانہ عالیہ فریدیہ غوثیہ صابریہ خواجہ ٹاون منگلا روڈ دینہ میں سالانہ عرس مبارک حضرت بابا سید فضل الہٰی شاہ ہمدانی ،زیر صدارت جناب صاحبزادہ غلام سرور شاہ ہمدانی کا انعقاد