




میر پور(آصف محمود چوہدری) ماہانہ قسطوں کے ذریعے مختلف اشیاء بیچنے والے اکثریت تعداد میں سود نما کاروبار کرنے میں مصروف مجبور عوام کی جیب خالی کی جانے لگی قسط لیٹ ہونے کی بنا پر طوفان بدتمیزی اور بھاری جرمانہ وصول کیا جانے لگا تفصیلات کے مطابق میرپور اور ارد گرد کے علاقوں میں ماہانہ قسطوں پر مختلف چیزیں اشیاء دینے کا کاروبار عروج پکڑ چکا ہے جس میں اکثر یہ کاروبار کرنے والے مجبور عوام سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں مثال کے طور پر 20 ہزار کی چیز قسطوں میں لینے پر قسطوں میں ادائیگی 25 ہزار سے 30 ہزار وصول کی جاتی ہے اور ماہانہ قسط طے کر کے وصول کی جاتی ہے اور اگر ماہانہ قسط لیٹ ہو جائے تو قسط وصول کرنے والا عملہ صارف سے انتہائی بدتمیزی کرتا ہے اور بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جاتا ہے ان چیزوں میں الیکٹرونکس کی اشیاء موٹر سائیکل اور دیگر چیزیں شامل ہیں جو ماہانہ کی بنیاد پر اصل قیمت سے ڈبل قیمت پر بھی دی جاتی ہیں اور یہ کاروبار منافہ بخش کر بار کا روپ دھار چکا ہے مجبوری میں لینے والے لوگ ان کا نشانہ بنتے ہیں ماہانہ قسط لیٹ ہونے پر بھاری جرمانہ بھی وصول کیا جاتا ہے جبکہ بدتمیزی بھی کی جاتی ہے دوسری جانب یہ بات بھی سامنے ہوئی ہے کہ کچھ افراد لی گئی چیز کی دو سے تین قسطیں رہ جانے پر بھی چیز ضبط کر لی جاتی ہے اس سود نما کام کو روکنے کے لیے اور مناسب منافہ لینے کے لیے کوئی بندوبست نہیں ایس ایس پی میرپور نے سود خوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے جس کو عوام نے بہترین قدم کہا ہے اور کہا ہے کہ سود خوروں کے خلاف سخت سخت کاروائی ہونی چاہیے جب کہ قسطوں پر سامان فروخت کرنے والے ایسے افراد کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے جنہوں نے اس کو سود کا روپ دے رکھا ہے عوام نے کہا ہے کہ ایسے سود خوروں کے خلاف بھی سخت کاروائی ہونی چاہیے اور ان لوگوں کا محاسبہ کرنے کے لیے بی انتظامیہ کاروائی کرے تاکہ لوگوں کی جیب خالی کرنے والے ایسے لوگوں کو قانون کی گرفت میں لیا جا سکے اچھا اور بہترین کام کرنے والے لوگ بھی سکون سے اپنا کاروبار کر سکیں



















