چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 6:36 صبح

جہلم(رانا محمد عاصم )اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے،ڈی پی او طارق عزیز سندھو

جہلم(رانا محمد عاصم )ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ بدترین قانون شکنی ہے جس کو روکنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں اتوار کو بھی24/7پولیسنگ جاری رکھتے ہوئے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل احکامات دیتے ہوئے کیا،ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ بدترین قانون شکنیوں کا آغاز بنتی ہیں،یہ دونوں قانون شکنیاں قانون کو براہ راست چیلنج ہے،قانون کو چیلنج کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں کسنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کیوں کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور معاشرتی امن کے قیام کے لئے قانون نے پولیس کو اختیارات اور ریاست نے وسائل دئیے ہیں،ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے علاقوں میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ جیسی قانون شکنیاں نہ ہو سکیں،ان کا کہنا تھا کہ جس تھانہ کی حدود میں اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کا واقعہ رپورٹ ہوا س کے ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ احتسابی کارروائی کی جائے گی،ڈی پی ا وطارق عزیز سندھو نے اتوار کے روز ضلع بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی اپنی نگرانی میں چیک کروائی ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ مکمل طور پر فنگشنل ہونا چاہیے

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا