
منگلا( آصف محمود چودھری) دوسرے قومی اولمپکس گیمز 2025 جو کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہوئے۔ ان میں آزاد جموں و کشمیر کی روپ اسکیپنگ ٹیم نے کوچ محمدذیشان اور کمبائن مارشل آرٹس کے صدر عدنان اقبال کی نگرانی میں شاندار کامیابی حاصل کیں۔ دوسری پوزیشن کی ٹرافی اپنے نام کر کے نیشنل سطح پر آزاد جموں و کشمیر کانام روشن کیا۔اس موقع پر ذیشان عباسی نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہم کشمیر کے کھلاڑیوں کو ہم نیشنل سطح پر پرموٹ کر رہے ہیں اور کشمیر کے بچوں کو مثبت کھیلوں کی طرف لا رہے ہیںآزاد جموں کشمیر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ہم کشمیر میں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے محنت کر رہے ہیں تاکہ کشمیر کے بچےنیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر قوم و ملک کانام روشن کر سکیں۔عدنان اقبال صدر کمبائن مارشل آرٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روپ اسکیپنگ ٹیم کو کشمیر میں منظم کرنے میں کوچ محمدذیشان کا اہم کردار ہے انہوں نے پورے آزاد کشمیر میں اس گیم کے کھلاڑیوں کو تلاش کیا اور پھر ان کی بہترین ٹریننگ کی ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ اس آزاد کشمیر کی ٹیم میں کمبائن مارشل آرٹس کے بھی تین کھلاڑی شامل تھے جو کامیاب ہوئے ان کے معرتجز، حسنات احمد اور سیف عدنان ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا
