چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:25 صبح

ریسکیو 1122 جہلم اور محکمہ جنگلات کی القادر یونیورسٹی سوہاوہ کے قریب نیلی کے جنگل میں فرضی مشق کا انعقاد

دینہ(رانا محمد عاصم)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) اور محمد میثم عباس ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کے مطابق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جہلم کامران حسین کاظمی کی قیادت میں ریسکیو 1122 جہلم اور محکمہ جنگلات کی القادر یونیورسٹی سوہاوہ کے قریب نیلی کے جنگل میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ اس فرضی مشق کا مقصد جنگلات میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانا اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا ہے۔ ریسکیو 1122 جہلم اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے فائر وہیکل اور فائر بیٹرز کو استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس مشق میں سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سوہاوہ مبشر حسن اور اسٹیشن کوآرڈینیٹر سوہاوہ ضیاء اللہ خان بھی اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ شامل تھے۔ اس کے علاوہ ریسکیو وولنٹیئرز اور مقامی افراد نے بھی اس میں شرکت کی۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جہلم کامران حسین کاظمی نے اس فرضی مشق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مشق کا مقصد جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھنا اور ممکنہ خطرات سے آگاہی ہے۔ ایسی مشقوں کے انعقاد سے ہی استعداد کار میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ مقامی لوگوں اور رضاکار بہت موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹی سی چنگاری بہت بڑی آگ میں بدل سکتی ہے۔ عوام سے التماس ہے کہ جنگل کے قریب کسی قسم کی کوئی چنگاری یا سگریٹ نہ پھینکیں، تا کہ جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے موک ایکسرسائز میں ریسکیو اور محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں مل کر مقامی افراد کے تعاون سے بہترین طریقے سے جنگلات کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا