چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 6:21 صبح

جہلم (نعیم احمد بھٹی)تم نے مجھے اور میری بیٹیوں کو بلیک میل کر کے کہیں کا نہیں چھوڑا،ضلع جہلم کے بڑے ہینی ٹریپ کیس میں اہم موڑ فیضان کی آڈیو ریکارڈنگ لیک

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم کے بڑے ہینی ٹریپ کیس میں اہم موڑ فیضان کی آڈیو ریکارڈنگ لیک جس میں نورین فیضان پہلوان کو کہہ رہی ہے کہ تم نے مجھے اور میری بیٹیوں کو بلیک میل کر کے کہیں کا نہیں چھوڑا جس پر فیضان نورین کو کہہ رہا ہے کہ تم نے کچھ نہیں لیا لہذا اس گاؤں سے نکل جاؤ جبکہ نورین اختر کا وڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں نورین نے کہا فیضان نے میری بیٹیوں کو ورغلا کر نازیبا وڈیو بنوائی اور میرے سر پر پسٹل رکھ کر کہا کہ اگر زبان کھولی تو تمھاری بیٹیوں کی نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دونگا میں ڈر گئی جبکہ فیضان نے کئی لوگوں کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے حاصل کیے اس نے میری بیٹیوں کو منشیات ڈلوا کر جیل میں بند کروا دیا میرا خاوند بیمار ہے ہمارے پاس کھانے پینے کے لیے پیسے بھی نہیں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق سندھو سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے بڑے ہنی ٹریپ کیس میں اہم موڑ فیضان اور نورین کی آڈیو ریکارڈنگ لیک جس میں نورین فیضان پہلوان کو کہہ رہی ہے کہ تم نے ہمیں بلیک میل کر کے کہیں کا نہیں چھوڑا تم نے بلیک میل کر کے میری تینوں بیٹیوں کی عزت کو برباد کر دیا کوٹ بصیرہ کے انتہائی غریب ، مجبور اور بے کس عبد الجبار اور نورین جبار پانچ بچیوں کے ماں باپ جن میں دو شادی شدہ ہیں اور تین غیر شادی شدہ عبد الجبار نے میڈیا کو بیان دیتے ھو کہا کہ میں راولپنڈی مزدوری کرتا تھا۔ کبھی ایک مہینے بعد ایک دن کے لیے گھر آتا تھا ضلع جہلم کے انتہائی اثر ورسوخ اور کریمنل اوباش لڑکے چوھدری فیضان پہلوان جو کہ جنجیل کا رہنے والا تھا اور سنگھوئی میں موٹر سائیکل اور موبائلوں والی دوکان پر بطور سیلز مین کام کرتا تھا۔ ہم نے اس سے قسطوں پر موٹر سائیکل اور موبائل لیا تھا۔ اور اس کے بعد فیضان پہلوان نے قسطوں کے بہانے ہمارے گھر آ نا جانا شروع کر دیا اور کہیں چوری چُھپے میری بچیوں کی ویڈیوز بنا ڈالی۔ اور میری بیوی نورین جبار اور میری بچیوں کو کہا کہ جیسے جیسے میں کہوں کرتے جاؤ کسی کو بتانے یا تھانے جانے کی کوشش کی تو ھر بندے نے مجھے ھی سپورٹ کرنی ھے فیضان نے نورین کو پسٹل سر پر رکھ کر کہا کہ اگر زبان کھولی تو بچیوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کر دوں گا جس پر ہم عزت بچانے کی خاطر خاموش رہے میری بیوی اور بچیوں کو اس نے بلیک میل کر کے علاقے سے مختلف لوگوں کو بلا بلا کر میری بچیوں کیساتھ ان کی برھنہ ویڈیوز بناتا اور بعد میں وہ ویڈیو اس بندے کو دکھا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپیہ بٹورتا ریا اس کی وجہ سے آ ج میری تین بچیاں منشیات کے چکر میں جیل میں ھیں نورین نے روتے ہوئے کہا کہ فیضان پہلوان کی زیادتیوں کی وجہ سے آ ج نہ ھمارے پاس گھر ھے نہ کھانے کو کچھ ھے آ ج فیضان کی وجہ سے ھم نے گھر کا سارا سامان بھی بیچ دیا ھے۔ اب ھمارے پاس خودکشی کے سوا کچھ نہیں بچا نورین نے وڈیو بیان میں کہا کہ فیضان پہلوان انتہائی شاطر نوسر باز اور جھوٹا اور بلیک میلر آدمی ہے ہمیں اب بھی اس سے جان کا خطرہ ہے جبکہ فیضان کی ایک آ ڈیو کال بھی لیک ھوئی ھے جس میں فیضان واضح طور پر یہ تسلیم کر رھا ھے کہ آ پ نے کسی سے کچھ نہیں لیا اور یہاں سے نکل جاؤ نورین اور جبار نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق سندھو سے ہاتھ جوڑتے ہوئے اپیل کی ہے کہ خدا راہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور میری بیٹیوں کو بلیک میل کرنے والے فیضان پہلوان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا