
جہلم (رانا محمد عاصم سے)ایم این اے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت بننے پر ان کے حلقے کے مشہور سیاسی وسماجی شخصیت راجہ لیاقت علی نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ ان کے والد مشیر صحت پنجاب میجر جنرل اظہر کیانی کو مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم این اے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت منائے جانے پر ان کے حلف کے بعد ان کے مسلم لیگ نون کے سیکرٹریٹ افس زیادہ میں پورے ضلع سے کارکن شریک ہوئے ڈھول کی داہپ پر خوشی کا اظہار کرتے رہے مٹھائیاں تقسیم کی تحصیل دینہ کے نمائندگی کرتے ہوئے مشہور کاروباری سیاسی سماجی شخصیت نامزد ایم پی اے راجہ لیاقت علی نے بھی اپنے کارکنوں کے ہمراہ مشیر صحت پنجاب جنرل اظہر کیانی کو ان کے بیٹے کی مبارکباد دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اظر کیانی نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام کے ساتھ ہمارے کیے گئے وعدے سارے پایا تکمیل تک پہنچیں گے اس موقع پر انہوں نے خصوصی اعلان کیا کہ جلم کی عوام کے لیے جلد میڈیکل کالج کا افتتاح کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ خود کریں گے جہلم میں ایک بڑی تبدیلی ائے گی.ملاقات میں ایل پی جی ایسوسییشن کے صدر میاں سجاد سابق کسان کونسلر میاں عتیق سابق سٹی ناظم مغل رفیق بولا سابق کونسلر ماسٹر محمد اکرم مدوکالس اور ایم این اے بلال اظہر کیانی کے حلقہ کے کوارڈینیٹر راجہ تفضل علی تحصیل پریس کلب دینہ کے صدر جرار حسین میر شامل تھے