چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 22, 2025 1:19 صبح

ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر بارشوں کے سپیل کی پیش گوئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر بارشوں کے سپیل کی پیشگوئی کر دی۔PauseUnmuteRemaining Time -20:09 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔پنجاب میں بھی آج اور کل بادل کھل کر برسیں گے، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ 4 مارچ تک جاری رہے گا، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اس حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

Jhelum News
Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں