چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:34 صبح

جہلم(رانا محمد عاصم ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

جہلم(رانا محمد عاصم ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں مختلف اشیاء خوردونوش اور کریانہ کا سامان بیچنے والے دکانداروں، تاجروں، تاجر یونین اور سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔ جن کی مشاورت سے مختلف اشیاء خورد نوش کی سرکاری قیمتوں کو مقرر کیا گیا، باہمی مشاورت سے باسمتی چاول سپر کی قیمت 265 روپے فی کلو، بیسن 285 روپے، دال چنا موٹی 288 روپے، دال چنا باریک 265 روپے، دال مسور باریک 270، دال مسور موٹی 253 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 440 روپے، چنے سفید باریک 250 روپے، روٹی 100 گرام 14 روپے، چھوٹا گوشت 1600 روپے، بڑا گوشت 800 روپے، دودھ 170 روپے فی لیٹر اور دہی کی قیمت 195 روپے کلو مقرر کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ ماہ رمضان میں قیمتوں پر کنٹرول پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کی پابندی نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، قیمتوں کے تعین کے لیے تاجروں کی مشاورت سے ہی فیصلے کیے جاتے ہیں اس کے باوجود خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا